سارہ جوزف (مدیر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سارہ جوزف (پیدائش: 1971), انگریزی: Sarah Joseph (editor)، دوسرا نام: سارہ یوسف۔برطانوی صحافی · ایمل (emel) میگزین کی مدیر تھیں۔ برطانوی مسلمانوں کے بارے میں مبصر۔ انھوں نے کیتھولک کی پرورش کے بعد 1988 میں 16 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔ 

اعزازات و شناخت [ترمیم]

مصنف، براڈکاسٹر اور لیکچرر سارہ جوزف کو 2004 میں "بین المذاہب مکالمہ اور خواتین کے حقوق کے فروغ" کی خدمات کے لیے او بی ای سے نوازا گیا تھا ۔ [1]

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پرنس الولید بن طلال سنٹر برائے مسلم مسیحی تفہیم اور اردن کے شاہی اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر نے 2010 میں انھیں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کیا تھا۔ اور 2006 میں مسلم پاور 100 میں کارٹر اینڈرسن کے ذریعہ برطانیہ کے 100 طاقت ور ترین مسلمانوں میں سے ایک کے طور پر شامل کیا تھا۔

بیرونی روابط[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Ms. Sarah Joseph, OBE"۔ British Council۔ 13 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2013