نتھو خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

استاد نتھو خان 1924ء کو موضع جنڈیالہ گورو ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔وہ ایک سارنگی نوازتھے۔ ان کے والد میاں مولا بخش بھی اپنے عہد کے معروف سارنگی نواز تھے۔ استاد نتھو خان نے موسیقی کے ابتدائی رموز اپنے والد سے سیکھے اور پھر اپنے چچا فیروز خاناستاد احمدی خاں اور استاد ظہوری خان کی شاگردی اختیار کی۔ استاد نتھو خان‘ کلاسیکی گانا بھی جانتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انھیں اپنے وقت کے کسی بھی بڑے کلاسیکی گلوکار کے ساتھ سنگت میں کبھی دقت نہیں ہوئی۔ روشن آرا بیگم استاد نتھو خان کی سنگت کی زبردست مداح تھیں کیونکہ وہ ایک ہی لمحے میں کئی کئی سر کو چھیڑتے ہوئے نکل جاتی تھیں اور ایسے میں صرف استاد نتھو خان جیسے استاد ہی ان کا ساتھ دے پاتے تھے۔ استاد نتھو خان کا شمار برصغیر کے ان چیدہ سارنگی نوازوں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے فن سے انصاف کرتے ہوئے اس میں شہرت حاصل کی انھوں نے بطور میوزک ڈائریکٹر بھی اپنا نام پیدا کیا معروف کلاسیکی گلوکار سلامت علی خان انھیں "کیمرا" کے خطاب یاد کرتے تھے، ریڈیو پاکستان کراچی میں بطور سٹاف آرٹسٹ تعینات رہے، استاد نتھو خان بعمر 46 برس 7 اپریل 1971ء کو مغربی جرمنی کے شہر میونخ میں انتقال کرگئے،

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات