اسرائیل متحدہ عرب امارات تعلقات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسرائیل متحدہ عرب امارات تعلقات

اسرائیل

متحدہ عرب امارات

اسرائیل – متحدہ عرب امارات تعلقات باضابطہ طور پر 13 اگست 2020 کو قائم ہوئے ہیں، جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا اور دونوں ممالک نے عوامی سفارتی اور معاشی تعلقات استوار کیے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے اپنے ملک میں داخلے کے لیے ویزے جاری کریں گے۔۔[1] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میں براہ راست پروازیں نہیں ہیں (اگست 2020ء تک) اس لیے تمام سفر کو کسی تیسرے ملک (جیسے اردن) کے راستے جانا ہوگا، تاہم دونوں ممالک نے اپنے ہوائی اڈوں کے مابین براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔[2] حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے غیر رسمی تعلقات میں کافی حد تک گرم جوشی آئی ہے، دونوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ کی مشترکہ مخالفت کی بنیاد پر وسیع غیر سرکاری تعاون کیا ہے۔

2015ء میں، اسرائیل نے ابوظہبی میں ایک سرکاری سفارتی مشن، بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی کے لیے شروع کیا تھا۔[3][4][5] 13 اگست 2020ء کو، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں اتفاق کیا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. OVERFLIGHT PERMIT REQUIREMENTS
  2. Barak Ravid (27 نومبر 2015)۔ "Exclusive: Israel to Open First Diplomatic Mission in Abu Dhabi – Israel News – Israel News – Haaretz Israeli News Source"۔ Haaretz۔ Haaretz.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2015  [مردہ ربط]
  3. Simona Weinglass۔ "In diplomatic first, Israel to open mission in Abu Dhabi"۔ The Times of Israel۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2015 
  4. "Israel Is Strengthening Its Ties With The Gulf Monarchies"۔ HuffPost۔ 12 ستمبر 2016 
  5. "Israel and UAE strike historic peace deal"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2020-08-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2020