مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اُس زمانے میں طلبہ کی ایک تنظیم ’’آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ قائم تھی جس میں اگرچہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے مگر اس پر اُن ہندو طلبہ کا غلبہ تھا جو آل انڈیا کانگریس کی پالیسیوںکے ہمنوا تھے۔ چنانچہ مسلمان طلبہ نے 1937ء میں اپنی ایک الگ تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو قائد اعظمؒ کی مکمل تائید و حمایت حاصل تھی۔ ان مسلمان طلبہ نے ’’آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ کے نام سے یہ تنظیم قائم کی جس کا اوّلین اجلاس 27تا 28دسمبر 1937ء کلکتہ میں منعقد ہوا۔ اس کے اختتامی اجلاس میں قائد اعظمؒ بھی شریک ہوئے۔ 31دسمبر 1937ء کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں اس تنظیم کا باقاعدہ قیامِ عمل میں آیا۔ اس تنظیم کے یومِ تاسیس کے موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت تحریک پاکستان اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انتہائی سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم ڈاکٹر مجید نظامی نے کی۔

پاکستان کی طلبہ تنظیمیں

نمبرشمار نام تنظیم صدر مقام بانی موجودہ صدر تاریخ قیام وابستگی ویب سائٹ
1 آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی الطاف حسین 11 جون 1978ء متحدہ قومی موومنٹ
2 اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید ابوالاعلی مودودی محمد زبیر حفیظ شیخ 25 دسمبر 1947ء جماعت اسلامی jamiat.org.pk
3 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈاکٹر محمد علی نقوی علی مہدی 22 مئی 1972ء تحریک جعفریہ
4 انصاف وفاق طلباء لاہور عمران خان ملک مزمل جانگلہ پاکستان تحریک انصاف
5 انجمن طلبہ اسلام کراچی حاجی حنیف طیب مبشر حسین 20 جنوری 1968ء - [1]
6 پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاڑکانہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی
7 جمعیت طلبائے اسلام جمعیت علمائے اسلام
8 مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام آباد حافظ اقرار محسن خان عباسی 11 جنوری 2002ء -
9 مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور قائد اعظم 31 دسمبر 1937ء پاکستان مسلم لیگ
10 مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عرفان یوسف 6 اکتوبر 1994ء تحریک منہاج القرآن msmpakistan.org
11 ورچوئل سٹوڈنٹس فیڈریشن ملتان کاشف بلوچ کاشف بلوچ 15دسمبر 2023ء - [http://www.twitter.com/virtualstdnfed/