ابوبکر بن علی بن ابی طالب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابوبکر بن علی بن ابی طالب
معلومات شخصیت

ابوبکر علی ابن ابی طالب کے بیٹے تھے، جو کربلا کے میدان میں اپنے بھائی حسین ابن علی کے ساتھ شہید کر دیے گئے۔

نسب[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ ابو بکر ، علی ابن ابی طالب کے بچوں میں سب سے پہلے تھے۔ جو عاشورہ کے دن اپنے بھائی حسین ابن علی علیہ السلام کی حمایت کے لیے میدان جنگ میں لڑے۔ ان کی کنیت ابوبکر تھی سنی عالم ابن قتیبہ کے مطابق، ان کی والدہ لیلیٰ بنت مسعود تھیں، جو مسعود النہشالی کی بیٹی تھیں اور ان کے والد کا نام علی ابن ابی طالب تھا۔[1]

شہادت[ترمیم]

ابوبکر بن علی جنگ کربلا میں شہید ہوئے۔ محمد الباقر سے ایک حدیث ہے جس کے مطابق قبیلہ حمدان کے ایک شخص نے انھیں شہید کیا تھا۔ ان کی قبر شہداء ہاشمی کی اجتماعی قبر میں امام حسین علیہ السلام کے مزار کے قریب ان کے مدفن میں واقع ہے۔ ابوبکر بن علی کا ذکر امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں سے ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sunni Islamic scholar Ibn Qutaybah (5 January 2016)۔ Al-Imama wa al-Siyasa۔ 2۔ صفحہ: 6۔ ISBN 9789643112592 
  2. Bayhaqī (2000)۔ Al Lubab Fi Tahdhib Al Ansab۔ 1۔ دار الكتب العلمية۔ صفحہ: 399۔ ISBN 978-2745126832