لزوجت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لُزُوجَت یا لُزُوجِیَّت (عربی سے ماخوذ۔ انگریزی: Viscosity) مائعات کا بہاؤ کے خلاف مزاحمت کی پیمائش ہے۔

سلیس زبان میں، یہ وہ مزاحمت ہے جو کوئی مائع مواد بہنے کے خلاف پیش کرتا ہے۔ اِسے مائعات کی باریکیت اور گاڑھے پن کی پیمائش بھی کہاجاسکتا ہے۔

پانی باریک یا نرم ہے کیونکہ اِس کی لُزوجت کم ہے۔ جبکہ سبزی کا تیل گاڑھا ہے کیونکہ اس کی لزوجت زیادہ ہے۔

تمام حقیقی مائعات زور کے خلاف مزاحمت رکھتی ہیں۔ وہ مائعات جو زور کے خلاف کوئی مزاحمت پیش نہیں کرتیں، مثالی معائعات کہلاتی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]