معتدل آب و ہوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جغرافیہ میں معتدل آب و ہوا (انگریزی: Temperate climate) زمین کے درمیانی عرض بلد پر وقوع پزیر ہے۔ اسے منطقہ معتدلہ (Temperate Zone) بھی کہتے ہیں۔ منطقہ معتدلہ ، منطقہ حارہ اور منطقہ باردہ کا درمیانی منطقہ ہے۔ آب و ہوا کی درجہ بندی کے لحاط سے زمین کے 35 عرض بلد شمال اور 50 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے کو شمالی معتدل آب و ہوا یا منطقہ معتدلہ شمالی اور زمین کے 35 عرض بلد جنوب اور 50 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے کو جنوبی معتدل آب و ہوا یا منطقہ معتدلہ جنوبی سے منسوب کیا جاتا ہے۔

منطقہ معتدلہ شمالی[ترمیم]

منطقہ معتدلہ شمالی (North Temperate Zone)، دائرہ قطب شمالی (Arctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد شمال اور خط سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

منطقہ معتدلہ جنوبی[ترمیم]

منطقہ معتدلہ جنوبی (South Temperate Zone)، خط جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب اور دائرہ قطب جنوبی (Antarctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]