بوستان (بلوچستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بوستان پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان کا شہر ہے۔ سطح سمندر سے بلندی 1593 میٹر (5229 فٹ) ہے۔ اہم شہر بوستان ہے۔ اس کا نام افغان۔ انگریز جنگوں(ء 1839-ء1842) کے ایک جنگجو بوستان کے نام پر ہے۔ یہ کوئٹہ، ژوب اور چمن کو ریل کے ذریعے ایک جنکشن سے ملاتا ہے۔ یہاں کے سیب کسی زمانے میں بہت مشہور تھے مگر اب پانی کی کمی سے کچھ ہی درخت رہ گئے ہیں۔