نائٹ انگیل (2018 فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نائٹ انگیل
(انگریزی میں: The Nightingale ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اداکار ایون لیسلی  ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف ڈراما  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دورانیہ
زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک آسٹریلیا  ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 6 ستمبر 2018 (وینس)[1]
2 اگست 2019 (ریاستہائے متحدہ امریکا)
29 اگست 2019 (آسٹریلیا)
29 نومبر 2019 (مملکت متحدہ)  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آل مووی v681571  ویکی ڈیٹا پر (P1562) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
tt4068576  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نائٹ انگیل (انگریزی: The Nightingale) ایک تاریخی ایکشن اورایڈوینچر فلم ہے جس کا دورانیہ 136 منٹ ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی۔فلم میں ہیروئن کا کردار آئسلنگ فرینک (کلیر کارول/نائٹ انگیل) اورہیرو کا کردار بیکیل گینمبر ( بلی مینگانہ) نے ادا کیا ہے۔اس فلم کی کہانی ایک انتہائی نازک موضوع یعنی "نسل پرستی" کے گرد گھومتی ہے۔

کہانی[ترمیم]

1825 میں برطانوی افواج آسٹریلیا کے سب سے بڑے جزیرہ تسمانیہ میں مقامی ابورجی قبائل کے صفایا کے لیے تعینات تھیں۔ کلیئر کارل ایک خوبصورت اور خوش الحان آئرستانی لڑکی، اپنے خاندان، خاوند اور ننھی بیٹی سمیت بطور ملازم فوج کے یونٹ میں کھانا پکانے اور اپنی دلفریب آواز میں گلوکاری کے ذریعے فوجیوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے تعینات ہوتی ہے۔ ایک دن برطانوی فوج کا مقامی افسر لیفٹیننٹ ہاکنز اس پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کرتا ہے جس کی اطلاع وہ اپنے خاوند، جو ایک خوبصورت آئرستانی نوجوان ہوتا ہے کو اطلاع کردیتی ہے۔ غصے میں آ کر کلیئر کا شوہر آئیڈن ، لیفٹیننٹ ہاکنز کو مار پیٹ کر آ جاتا ہے۔ جس کے بعد ہاکنز اپنے سپاہیوں سمیت حملہ کرکے کلیئر کی آنکھوں کے سامنے اس کے خاوند اور دودھ پیتی بچی کو مارڈالتا ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر قصبے سے فرار ہو جاتا ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد انتقام کی آگ میں جھلستی کلیئر ، ہاکنز اور اس کے سپاہیوں سے بدلہ لینے کے لیے ایک سیاہ فام ابورجی گائیڈ "بلی منگانہ" کو ہائر کرکے اس کے ساتھ تسمانیہ کے گھنے اور خطرناک جنگلوں میں ہاکنز کے تعاقب میں روانہ ہوجاتی ہے۔ اس دردناک سفر میں ان کا سامنا دشوار گزار راستوں ،پہاڑوں اور دریاوں، قبائلی لٹیروں، بھوک پیاس، خطرناک جنگلی کیڑوں اور برطانوی فوج کی ٹکڑیوں سے ہوتا ہے۔


حوالہ جات[ترمیم]