سب کچھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سب کچھ (انگریزی: Everything) سے مراد وہ تمام چیزیں جو موجود ہیں۔ یہ کچھ نہیں کی نفی یا اس کا متبادل صیغہ ہے۔ یہ ان تمام باتوں کا من حیث الجموع ہونا ہے جو کسی موضوع بحث کے لیے معنی خیز ہیں۔ کسی مخصوص اظہار کردہ یا نافذ شرائط کی عدم موجودگی میں یہ کسی ہر چیز پر اطلاق ہو سکتا ہے۔ یہ کائنات ہر چیز پر محیط ہے جو نظریاتی طور پر موجود ہے، حالانکہ عالمین کا بھی وجود نظریاتی و کائناتی پیش قیاسی کے تناظر میں ممکن ہے۔ یہ بنی نوع آدم مرکوز عالمی نظریہ[1] پر بھی اشارہ کر سکتا ہے یا پھر یہ مجموعی انسانی تجربے، تاریخ اور عمومی انسانی کیفیت پر بھی اشارہ کر سکتا ہے۔[2] ہر شے اور وجود سب کچھ میں محیط ہے، جس میں سبھی ظاہری اجسام اور کچھ معاملوں میں متصورہ اشیا بھی ہو سکتی ہیں۔


بہ معنی ناممکنات کا وجود[ترمیم]

کبھی کبھی سب کچھ کا صیغہ کئی ناممکن یا ناقابل تصور واقعات کا وجود پزیر ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ 2020ء میں حیدرآباد، دکن سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان رکن اسمبلی کی جانب سے لال دروازہ کی مہانکالی مندر کی تعمیر اور توسیع کے سلسلہ میں تلنگانہ کے وزیر اعلی سے کی گئی 10 کروڑ روپئے منظور کرنے کی درخواست کی نمائندگی پر بھارت کی مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی قائدین اور حامیوں نے اپنے دور اقتدار میں ایک عظیم تبدیلی اور سب کچھ ممکن ہونے سے جوڑ کر پیش کیا۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "everything"۔ Merriam-Webster Online Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2008 
  2. "This is the excellent foppery of the world..." — ولیم شیکسپیئر, کنگ لیئر,
  3. ’’نریندر مودی سے سب کچھ ممکن‘‘