آنگن (1973 کی فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آنگن
ہدایت کارناصر حسین
پروڈیوسرجگدیش مسند اور پرتاپ کمار
تحریرناصر حسین
موسیقیسونک اومی
ایڈیٹرناصر حسین
پروڈکشن
کمپنی
جے پی فلمز
تاریخ نمائش
1973
ملکبھارت
زبانہندی

آنگن 1973 میں بننے والی بالی ووڈ کی فیملی ڈراما فلم تھی جس کی ہدایتکاری ناصر حسین نے کی تھی ۔ [1] اس فلم کے ستاروں میں فریدہ جلال ، دیب مکھرجی ، اندرانی مکھرجی ، عاشم کمار ، دلیپ راج ، لیلا مشرا اور نذیر حسین شامل ہیں۔ [2] [3] اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے بیچ چھوٹے بھائی کی بیوی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے گرد گھومتی ہے۔

حسین نے فلم کی ہدایتکاری کے علاوہ کہانی ، اسکرین پلے اور مکالمہ بھی لکھا ۔ جے پی فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کرنے والے پروڈیوسر جگدیش مسند اور پرتاپ کمار تھے۔ [4] [5] اس فلم موسیقی ڈائریکٹر جوڑی سونیک اومی نے ترتیب دی تھی جبکہ گانوں کے بول اندیور نے لکھے تھے۔ [6] [7]

کہانی[ترمیم]

اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جو مشترکہ خاندانی روایات کے مطابق اکٹھے رہتے ہیں، بڑا بھائی شادی شدہ ہوتا ہے اور وہ اور اس کی بیوی چھوٹے بھائی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ اس دوران چھوٹے بھائی کی شادی کر دی جاتی ہے ، اس کی بیوی آکر گھر میں غلط فہمیاں پیدا کر دیتی ہے جس سے زندگی تلخ ہو جاتی ہے۔ بااآخر خاندانی مشترکہ نظام کی جیت ہوتی ہے اور تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

ستارے[ترمیم]

موسیقی[ترمیم]

گانوں کی فہرست: [8]

# عنوان گلوکار
1 "مدرہ ہے مدرہ تیرے بدن میں" مکیش ، آشا بھوسلے
2 "ہولی ہے رنگ دے کانھا ہو مجھے" منا ڈیے ، آشا بھوسلے
3 "جب تلک اسمان پہ ستارے رہینگے" مکیش ، سلیکشن پنڈت
4 "مکھن سے بھی چکنا بدن" چندرانی مکھرجی ، آشا بھوسلے
5 "خطرے جو اُٹھائے گا تب ہو تو کچھ جائے گا" آشا بھوسلے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (10 July 2014)۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Routledge۔ صفحہ: 233۔ ISBN 978-1-135-94318-9 
  2. "Aagan (1973)"۔ Paaru.in۔ 08 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2014 
  3. "Aangan 1973"۔ citwf.com۔ Alan Goble۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2014 
  4. Film World۔ T.M. Ramachandran۔ 1973۔ صفحہ: 38 
  5. Nilu N. Gavankar (2011)۔ The Desai Trio and the Movie Industry of India۔ صفحہ: 194۔ ISBN 978-1-4634-1941-7 
  6. "Aangan"۔ Gomolo.com۔ 18 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2014 
  7. Mānnā De (1 January 2007)۔ Memories Come Alive: An Autobiography۔ Penguin Books India۔ صفحہ: 364۔ ISBN 978-0-14-310193-2 
  8. "Aangan 1973"۔ hindigeetmala.net۔ Hindi Geetmala۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2014 

بیرونی روابط[ترمیم]