سنجے جیسوال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنجے جیسوال
President of Bharatiya Janata Party, Bihar
آغاز منصب
15 ستمبر 2019
Nityanand Rai
 
رکن پارلیمان (بھارت)
لوک سبھا
آغاز منصب
16 مئی 2009
Constituency created
 
معلومات شخصیت
پیدائش 29 نومبر 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پٹنہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بیتیاہ، بہار (بھارت)
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 3
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سنجے جیسوال (انگریزی: Sanjay Jaiswal) (ولادت: 29 نومبر، 1965ء) بھارتی سیاست دان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ بہار کے مغربی چمپارن اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انھوں نے یہاں سے 2009ء، 2014ء اور 2019ء میں جیت حاصل کی ہے اور اسمبلی میں علاقہ کی نمائندگی کی ہے۔[2][3] وہ ستمبر 2019ء سے بی جے پی بہار اکائی کے صدر ہیں۔[4][5]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ان کے والد مدن پرساد جیسوال رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ والدہ سروج جیسوال ہیں۔ ان کی ولادت مغربی چمپارن کے بیتیاہ میں 29 نومبر 1965ء کو ہوئی۔ انھوں نے مکمل تعلیم بہار میں ہی حاصل کی۔ پٹنہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دربھنگے میڈیکل کالج، پٹنہ سے ایم ڈی کیا۔

کیرئر[ترمیم]

وہ وزارت بہار میں وزارت برائے نشریات و مواصلات میں کنسلٹیٹو کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی برائے صحت اور خانگی بہبود، کمیٹی برائے تخمینہ کا بھی حصہ رہے ہیں۔ وہ جپمیر گورننگ باڈی، پوںدیچیری کے بھی رکن رہے ہیں۔[6]

وہ ایمس، پٹنہ گورننگ باڈی کے رکن تھے۔ مرکزی کونسل برائے صحت اور خانگی بہبود کے بھی رکن رہے ہیں۔

وہ پیشہ سے ڈاکٹر ہیں۔ انھوں نے [[[بھارت کے عام انتخابات، 2009ء]] میں مگربی چمپارن کے بیتیاہ پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ فتح حاصل کی۔ وہ ضلع بی جے پی کے صدر تھے۔ اس کے بعد مئی 2014ء میں 16ویں لوک سبھا کے لیے پھر سے منتخب ہوئے۔ یہ ان کی لگاتار دوسری جیت تھی۔ مئی 2019ء میں انھوں نے ایک بار پھر بی جے پی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے جیت حاصل کر لگاتار تیسری بار رکن پارلیمان بنے۔ اس دوران میں وہ متعدد کمیٹیوں کے رکن اور صدر نشین رہے۔[7]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ان کی شادی منجو چودھری سے ہوئی۔ انھیں ایک بیٹا ار دو بیٹیاں ہیں۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  2. "Dr. Sanjay Jaiswal"۔ LOK SABHA۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2015 
  3. "Dr. Sanjay Jaiswal: Dr. Sanjay Jaiswal BJP from PASCHIM CHAMPARAN in Lok Sabha Elections | Dr. Sanjay Jaiswal News, images and videos"۔ The Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2020 
  4. "BJP appoints Sanjay Jaiswal as its Bihar unit chief"۔ India Today۔ 14 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2019 
  5. "Will Fight Polls On New Education Policy, Self-Reliant India: Bihar BJP Chief"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2020 
  6. "Members: Lok Sabha"۔ www.loksabha.nic.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2016 
  7. http://164.100.47.194/Loksabha/Members/MemberBioprofile.aspx?mpsno=4455
  8. "Members : Lok Sabha"۔ 164.100.47.194۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2020