کلثوم ہزارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کلثوم ہزارہ
کلثوم ہزارہ
معلومات شخصیت
پیدائش 4 ستمبر 1988ء
کوئٹہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان
پیشہ پاکستانی کراٹے کھلاڑی
کھیل کراٹے  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کلثوم ہزارہ (پیدائش: 4 ستمبر 1988ء) ایک پاکستانی کراٹے کھلاڑی ہیں۔[1][2] .

پس منظر[ترمیم]

کلثوم، کا تعلق کوئٹہ ، بلوچستان کی ہزارہ برادری سے۔ وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ انھوں نے اپنی والدہ کو دو سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے کھو دیا اور نو سال کی عمر میں ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا۔ والد کے انتقال پر، ان کی سب سے بڑی بہن، فاطمہ اور ان کی کزن اور بہنوئی، سرور علی ان کے سرپرست بن گئے۔ 2000ء میں، اپنے آبائی شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے، وہ کراچی شفٹ ہوگئیں۔ 2003ء میں ان کے بہنوئی کی وفات، تکلیف دہ ثابت ہوئی ، جس نے کلثوم کی زندگی کو بدل دیا۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

کلثوم کے والد نے انھیں سرور علی کی سرپرستی میں چلنے والے کراٹے کلب میں داخل کرایا، جب وہ پانچ سال کی تھیں۔

قومی کھیل[ترمیم]

واپڈا کا رخ کرنے سے پہلے کلثوم ابتدا میں پاک فوج کی نمائندگی کرتی تھیں۔ انھوں نے 2005ء میں قومی سطح کا پہلا سونے کا تمغا جیتا تھا۔ ان کی شاندار کارناموں کے سبب، ہزارہ کو 2017ء میں 'آئیکون آف دی نیشن' ایوارڈ ملا۔[3]

بین اقوامی کھیل[ترمیم]

انھوں نے پہلی بار 2005ء میں تہران میں منعقد کیے جانے والے، چوتھے "خواتین اسلامی کھیلوں" میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں وہ پانچویں نمبر پر آئیں۔ 2010ء میں، انھوں نے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنے پہلے دو تمغے جو کانسی کے تھے، جیتے۔ 2012ء میں، وہ ایشین چیمپئین شپ کے لیے بھیجی جانے والی پہلی خواتین ٹیم کا حصہ تھیں، جو ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد کی گئیں۔[4] بھارت کی نئی دہلی میں منعقدہ 2016ء کی جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں، انھوں نے دو تمغے جیتے: ایک سونے اور چاندی کا۔ [5] کولمبو، سری لنکا میں منعقدہ 2017ء میں، چیمپیئن شپ میں، 68 کلو کے مقابلے میں میں انھوں نے ایک کانسی اور ایک سونے کا تمغا جیتا۔[6] 68 کلو کے مقابلے میں فائنل میں انھوں نے اپنے حریف کو 10 پوائنٹس سے 2 پوائنٹس سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ 2018ء میں، انھوں نے انڈونیشیا کے جکارتہ میں منعقدہ ایشین گیمز میں حصہ لیا۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں 2019ء جنوبی ایشین گیمز میں، کلثوم نے ٹیم کمائٹ ایونٹ میں طلائی تمغا اور 68 کلو کے مقابلے میں میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ [7]

مقابلے[ترمیم]

کلثوم نے نے درج ذیل بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے:

  • چوتھا اسلامی خواتین کھیل 2005ء تہران، ایران
  • دسواں جنوبی ایشین گیمز 2006ء کولمبو، سری لنکا
  • گیارویں ویں جنوبی ایشین گیمز 2010ء ڈھاکہ، بنگلہ دیش
  • گیارھویں ویں سینئر کیڈٹ اے کے ایف (ایشین) چیمپینشپ 2012ء تاشقند، ازبکستان
  • 17ویں ایشین گیمز 2014ء انچیون، جنوبی کوریا
  • تیسری جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئنشپ، نئی دہلی، ہندوستان
  • چوتھی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئنشپ 2017ء کولمبو، سری لنکا
  • چوتھا اسلامی یکجہتی کھیل 2017ء باکو، آذربائیجان
  • کراٹے 1 پریمیر لیگ 2017ء دبئی، متحدہ عرب امارات
  • 15ویں اے کے ایف سینئر چیمپیئنشپ 2018ء عمان، اردن
  • 18ویں ایشین گیمز 2018ء جکارتہ، انڈونیشیا
  • کراٹے اے ون سیریز 2018ء شنگھائی، چین
  • 13ویں جنوبی ایشین گیمز 2019ء کھٹمنڈو، نیپال

فلم[ترمیم]

2018ء میں ، شرمین عبید چنائے نے کلثوم کے نام کے عنوان سے کلثوم ہزارہ کراٹے ونڈر کے بارے میں ایک مختصر فلم بنائی۔

  1. "A brief story of Pakistan's Karate superstar Kulsoom Hazara"۔ MM News TV (بزبان انگریزی)۔ 2019-12-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  2. Muhammad Asif Khan (2019-12-22)۔ "KARATE: THE FIGHTING SPIRIT"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  3. Hafsa Adil۔ "'Role model': Pakistan's Hazara woman packing a punch"۔ www.aljazeera.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  4. "When deaths, unhappy relatives failed to bring Kulsoom down"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2012-07-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  5. "Pakistan Karate Federation (Pakistan Olympic Association)"۔ nocpakistan.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  6. "Karate star Kulsoom wants women to follow her example"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2017-11-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020 
  7. "Karate"۔ South Asian Games Nepal 2019 (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020