ایکسو (گروپ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Exo
ایکسو جون 2016 میں
From left to right, standing: بیکھین, چین, لے, سیھون, چنیول, ڈی او, کائی
From left to right, kneeling: سوہو, شومن
ذاتی معلومات
تعلقسؤل, جنوبی کوریا
اصناف
سالہائے فعالیت2012–آج تک
ریکارڈ لیبل
متعلقہ کارروائیاں
ویب سائٹexo.smtown.com
ارکان
ماضی کے ارکان

ایکسو ایک جنوبی کورین چینی بینڈ ہے جو سؤل میں مقیم ہے۔ یہ نو ارکان پر مشتمل ہے: شومن، سوہو، لے، بیکھین، چین، چنیول، ڈی او، کائی اور سیہون. یہ بینڈ ایس ایم انٹرٹینمنٹ نے 2011 میں تشکیل دیا تھا اور 2012 میں اس کا آغاز ہوا تھا۔ یہ کورین، چینی اور جاپانی زبانوں میں گاتے ہیں- ان کی موسیقی کی اقسام میں پاپ ، ہپ ہاپ اور آر اینڈ بی شامل ہے ، جس میں الیکٹرانک موسیقی کے عناصر جیسے کہ ہاؤس اور ٹریپ شامل ہیں۔ 2014 سے 2018 تک فوربس کوریا پاور سلیبریٹی کی فہرست میں بینڈ کو پہلی پانچ بااثر شخصیات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے اور مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے " کنگز آف کے پاپ " اور "دنیا کا سب سے بڑا بوائے بینڈ" کا نام دیا ہے۔

بینڈ نے بارہ ارکان کے ساتھ آغاز کیا جو دو سب گروپس میں تقسیم تھے: ایکسو-کے (سوہو، بیکھین، چنیول، ڈی او، کائی اور سیہون)

اور ایکسو-ایم (شومن، لے، چین اور سابق ارکان کرس، لوہان اور ٹاؤ)۔ کرس ، لوہان اور ٹاؤ نے قانونی لڑائوں کے درمیان 2014 اور 2015 میں گروپ کو انفرادی طور پر چھوڑا۔ ایکسو-کے اور ایکسو-ایم 2014 میں آنے والے منی البم اوورڈوز سے پہلے بالترتیب کورین اور چینی زبانوں میں گاتے تھے۔ 2015 سے، ایکسو نے ایک گروپ ہو کر موسیقی پیش کی ہے، مختلف زبانوں میں موسیقی جاری رکھتے ہوئے۔ چین، بیکھین اور شومن نے سب-یونٹ Exo-CBX کا 2016 میں آغاز کیا اور سیھون اور چنیول نے سب-یونٹ Exo-SC کے ساتھ پروموٹ کیا 2019 میں۔  ہر رکن کا موسیقی، فلم اور ٹیلیوژن میں اپنا اپنا سولو کیریئر بھی ہے۔