عبدالغنی شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد الغنی شیخ
معلومات شخصیت
پیدائش (1936-03-05) مارچ 5, 1936 (عمر 88 برس)
لداخ
قومیت بھارتی
پیشہ مؤرخ و مصنف
کارہائے نمایاں دل ہی تو ہے (ناول)

عبد الغنی شیخ (انگریزی: Abdhul Ghani Sheikh) ایک معروف اور اعزاز یافتہ مؤرخ و مصنف ہیں۔ انھوں نے چودہ سے زائد کتابیں شائع کی ہیں، جو اصالتًا اردو میں مطبوعہ رہیں، تاہم وہ مترجمہ شکل میں انگریزی، ہندی، جرمن، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی شائع ہوئی ہیں۔ ان کی اشاعتوں کو جموں و کشمیر اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتیں نصاب تعلیم کا حصہ بنا چکی ہیں۔[1]


فعالیت[ترمیم]

شیخ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لداخ اسٹڈیز کے فعال رکن ہیں۔ انھوں نے لداخ اور اس سے متعلقہ موضوعات پر آکسفورڈ، انگلستان، برازیل، جنوبی افریقہ، بون، جرمنی اور برسٹل، انگلستان، اورہوس، ڈنمارک، اسلام آباد، پاکستان، روم، اطالیہ میں مقالات پیش کیے ہیں۔[1]


فعالیت[ترمیم]

شیخ کے نوشتہ پچاس سے زائد افسانے بھارت کے مختلف اردو جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی ناول دل ہی تو ہے سال کی بہترین ناول سمجھی گئی تھی۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]