غسل خانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غسل خانہ یا واش روم عام طور پر گھر میں یا کسی رہائشی عمارت میں ایک کمرہ ہوتا ہے، جس میں یا تو باتھ ٹب یا شاور (یا دونوں) ہوتا ہے۔ عموماً لوگ اس میں واش بیسن بھی لگوا لیتے ہیں۔  دنیا کے بعض علاقوں میں  ایک ٹوائلٹ بھی عام طور سے باتھ روم میں بنوا لیتے ہیں۔ جبکہ بعض دیگر علاقوں میں بیت الخلا کو الگ بنواتے ہیں۔ شمالی امریکا کی انگریزی میں لفظ 'باتھ روم' (bathroom) کبھی کبھی کسی بھی ایسے کمرے کی نشا ندہی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں بیت الخلا بنا ہوا ہوتا ہے ، اس سے قطع نظر کہ اس میں نہانے یا شاور لینے کا بھی انتظام ہو۔[1]

غسل خانہ کا ڈیزائن[ترمیم]

بعض غسل خانوں میں تو لیہ وغیرہ لٹکا نے کے لیے تو لیہ بار یا گھنڈی لگا دی جاتی ہے۔اور بعض دیگر غسل خانوں میں ایک الما ری کی شکل کی کوئی چیز بنا دی جاتی ہے تاکہ اس میں اپنی ضروریات کے لحاظ سے کوئی بھی چیز مثلاً دوائ وغیرہ رکھی جا سکے اور اس میں خانوں کی شکل میں کئی حصے ہوتے ہیں تاکہ تو لیہ وغیرہ کو بحفاظت رکھا جاسکے۔

بجلی والی اشیاء جیسے بلب، ہیٹر وغیرہ کو اس طور پر سیٹ کیا جا تا ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے ہو جائے۔ بجلی کا کنکشن بھی پلگ اور ساکٹ کی بجائے دائمی ہو۔ اس سے بجلی کے جھٹکے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

باتھ روم کی لائٹنگ یکساں ، روشن ہونی چاہیے اور وہ اتنی تیز نہ ہو کہ وہ آنکھوں کوخیرہ کر دے۔ داڑھی یا بال وغیرہ شیو کرنے جیسے کاموں کے لیے پورے باتھ روم ہر جگہ مساوی لائٹنگ ہونی چاہیے[2]۔

غسل خانہ کی تاریخ[ترمیم]

حمام کے استعمال کا ریکارڈز 3000 بی، سی تک کے ہیں۔ اس زمانے میں پانی کی مذہبی اعتبار سے کافی اہمیت تھی، جس کو جسم اور روح دونوں کی پاکیزگی کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پر جانا جاتا تھا، لہذا لوگوں کے لیے یہ کوئی انوکھی بات نہیں تھی کہ انھیں کسی بھی مقدس شہر میں داخل ہو نے سے پہلے اپنے آپکو اچھی طرح پاک اور صاف کرنا پڑتا تھا۔ اس دور اور زمانے کے غسل خانوں کو گاؤں یا قصباتی زندگیوں کے حصے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔  گاؤں کے رہائشی حلقوں کے لیے الگ الگ علاقے میں کمیونیٹی کے لحاظ سے حمام بنوائے گئے تھے۔

16 ویں ، 17 ویں اور 18 ویں صدیوں کے دوران ، غسل خانے کا استعمال آہستہ آہستہ مغرب میں کم ہوا اور نجی مقامات کو پسند کیا جانے لگا[3]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. [Hirsch, William J. (2008). Designing Your Perfect House. Dalsimer Press. pp. 94–95. ISBN 9780979882036. "Bathroom"] تحقق من قيمة |url= (معاونت) 
  2. "Bathroom lighting" [مردہ ربط]
  3. "History"