اگالدان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اگالدان

اسے انگریزی میں spittoon کہا جاتا ہے، اس کو اردو میں بعض لوگ پیک دان اور بعض لوگ تھوک دان بھی کہتے ہیں،اس کا لغت میں معنی ہے پان کا پھوک اُگلنے کا برتن ، پان کی پِیک تھوکنے کا ایک برتن، تھوک ڈالنے کا برتن ، تھوکنے کا برتن  یعنی وہ برتن جس میں پان کا ثفل یا پیک تھوکتے ہیں[1]۔

اس کے کئی مترادفات ہیں مثلا  پیکدان ،ثفلدان ، تھ۔وک دان

یہ برتن خاص طور سے وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو پان کھانے  کے عادی ہوتے ہیں ، اسی طرح وہ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں جو تمباکو کے عادی ہیں،بعض جگہوں پر عمر رسیدہ حضرات اس میں تھوکنے کے لیے خاص طور سے استعمال کرتے ہیں،  بعض جگہوں پر اسے ثقافت و تہذیب کی بنیاد پر بھی استعمال کیاجاتاہے اور بعض جگہوں پر اسے فیشن کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کا استعمال کرنا پسند نہیں کرتے ہیں ؛لیکن ان تمام کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ اس کے استعمال سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوتاہے کہ فرش و دیوار گندی نہیں ہوتی ہے، لوگ ادھر ادھر تھوکنے کی بجائے اگالدان میں تھوک کر فرش و دیوار کو گندہ ہونے سے بچالیتے ہیں۔

اگالدان مختلف سائز کا ہوتا ہے ، اسی طرح وہ  تانبا لوہا جیسے مختلف  دھاتوں کا بنایا جاتا ہے  ۔

بازار میں وہ  قیمتی اور سستا  دونوں طرح کا دستیاب رہتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "https://www.urduinc.com/english-dictionary/اگالدان-meaning-in-urdu"  روابط خارجية في |title= (معاونت)