تبادلۂ خیال:لیلیٰ خالد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اپیل[ترمیم]

@TheAafi: صاحب، آداب! سب سے پہلے تو آپ کو مبارک باد کہوں گا کہ کافی عمدگی سے نسوانیت اور لوک ریت، 2021ء مسابقے کے جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے کافی تیزی سے اس مسابقے کے کلیدی موضوع سے ہم آہنگ مضامین کو قبول کیا ہے، جس کے لیے شکریہ!

ہمارے امین اکبر صاحب کا یہ مضمون کافی عمدہ ہے۔ جس طرح ہر انسانی کوشش میں کہیں کچھ نقص یا بہتری کی گنجائش رہتی ہی ہے، اسی طرح ممکن ہے اس مضمون کے ساتھ بھی کمیاں ہوں۔ تاہم کئی منظور کردہ مضامین سے یہ کافی بہتر ہے، اس لیے فاؤنٹین پر اس مضمون کو منظور کرنے کی گزارش، جس طرح کہ آپ عورتوں اور لوک ریت سے متعلق ہر دیگر مضمون کو منظور کر چکے ہیں۔ امید کہ آپ اس چھوٹی اپیل کا مثبت جواب دیں گے اور امین صاحب کو نامور فعالیت پسند خواتین، صحافی، وکلاء اور سیاست دان خواتین پر مضامین لکھنے کا موقع دیں گے۔ اردو کا مقابلہ مقامی زبانوں سے ہو رہا ہے، ایسے میں اردو کو آگے رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ میں اگر چیکہ مجھ سے بن پانے والا حصہ پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، مگر ممکن ہے اس مسابقے میں دس روز تک میں عملًا غیر حاضر رہوں گا یا کم ہی تعاون کر سکوں گا۔ ایسے میں دیگر صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اردو کو آگے بنائے رکھنے کی کوشش کرنے کی آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:28، 18 فروری 2021ء (م ع و)

مزمل صاحب، YesY تکمیل۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 05:07، 19 فروری 2021ء (م ع و)
شکریہ 😎 --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:33، 19 فروری 2021ء (م ع و)