کشمیر کی عزاداری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عزاداری ایک رسم ہے جس میں شہید کربلا حسین بن علی کی شہادت اور سنہ 680ء میں پیش آنے والے واقعہ کربلا کی یاد میں ماتم کیا جاتا ہے اور ان کی یاد منائی جاتی ہے۔[1] رسم عزاداری خاص طور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی ہے۔ ہر سال پورے دنیا کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں محرم الحرام میں عزاداری کی جاتی ہے۔ یہ دورانیہ دو مہینے آٹھ دن کا ہوتا ہے۔ [2]

امام باڑہ زاڈی بل :سلطان محمد کے وزیر کاجی چک نے سن 1518 میں وادی کشمیر میں تعمیر کیا۔ یہ برصغیر میں تعمیر کیا جانے والا پہلا امام باڑہ ہے۔

آداب و رسوم[ترمیم]

نیاز کا اہتمام[ترمیم]

اس میں سب مسلمان شہدائے کربلاؑ کے نام سے مشروبات اور مختلف کھانے پکا کر تقسیم کرتے ہیں۔ جو فقراء و مساکین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ عزاداروں کے لیے شربت یا پانی کی سبیل بھی لگائی جاتی ہے۔

مجلسِ عزاء اور ماتم[ترمیم]

محرم کی پہلی سے دسویں تاریخ تک ہر رات مرثیہ خوانی کرتے ہیں اور لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ دس دنوں کے بعد ہر شب جمعہ کو عزاداری کی جاتی ہے۔ [3] شیعہ کالے کپڑے پہنتے ہیں۔ تلاوت، مرثیہ، نوحہ، جلوس، تعزیہ داری، علم شریف، ذوالجناح کے جلوس نکالتے ہیں۔ زیارات و سلام پڑھی جاتی ہے۔ واقعہ کربلا کے حوالے سے تقاریر کیے جاتے ہیں۔ البتہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی تطبیر کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ [4]

عزاداری کی جگہیں[ترمیم]

عزاداری عام طور پر امام بارگاہوں یا ماتم سرائیوں میں کی جاتی ہے۔ بعض اوقات عزاداری کے جلوس سڑکوں اور گلی کوچوں میں بھی نکلتے ہیں۔ [5]

عزادای کے علاقے[ترمیم]

کشمیر میں عام طور پر عزاداری ضلع بڈگام، ضلع سرینگر، ضلع بارہمولہ، ضلع بانڈی پورہ، ضلع پلوامہ اور ضلع گاندربل میں کی جاتی ہے۔ نوحے و مرثیے کشمیری اور اردو میں پڑھے جاتے ہیں۔ زیارت پڑھی جاتی ہے۔ [6]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Azadari | Four Californian Lectures | Books on Islam and Muslims"۔ Al-Islam.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2014 
  2. تاریخ کشمیر از سید ذو الفقار علی مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  3. کتاب سوالات مع جوابات از سید ذو الفقار علی مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  4. کتاب سوالات مع جوابات از سید ذو الفقار علی مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  5. کتاب سوالات مع جوابات از سید ذو الفقار علی مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  6. کتاب سوالات مع جوابات از سید ذو الفقار علی مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن