ہوجا گیری رقص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہوجا گیری رقص (انگریزی: Hojagiri) بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کا مقبول خواتین کا رقص ہے جسے اس علاقے کے بُرُو یا رے آنگ قبیلے کے لوگ بڑے شوق سے اہتمام کرتے ہیں۔[1] اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رقص کا عمومًا خواتین اور جوان لڑکیاں مظاہرہ دیتی ہیں۔ عام طور سے ایک ایک ٹیم کے چار سے چھ ارکان ہوتے ہیں۔

ہیئت[ترمیم]

اس رقص میں ایک جسمانی حرکت کے علاوہ نغمہ سرائی، مٹی کی صراحی کو سر پر سنبھالنا اور دیگر معاون آلات جیسے کہ بوتل کو سنبھالنا شامل ہیں۔[2] رقص میں صرف جسم کا نچلا حصہ حرکت میں آتا ہے۔ یہ رقص ہو جا گیری تہوار یا لکشمی پوجا کے وقت انجام پایا جاتا ہے۔ یہ درگا پوجا کے وقت پر ماہ کل کی رات پر انجام پانے والا رقص ہے۔ یہ عام طور سے دسہرہ سے تیسرے دن کا وقت ہوتا ہے۔ مے لُوما دیوی (لکشمی) کی اس دن پوجا کی جاتی ہے۔ یہ تری پورہ کے مقدس رقصوں میں سے ایک ہے۔ مردوں کا کام رقص میں راست حصہ لینا نہیں ہے۔ وہ لوگ موسیقی اور نغمہ سرائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ اس رقص کے شراکت داروں کو کافی وسیع تربیت سے گذرنا پڑتا ہے اور اصل مظاہرے سے پہلے مشق کرتا پڑتا ہے۔ اس کے حصوں میں دُبُر کی اور کلائی کی آہستہ آہستہ حرکت پزیری ہے۔ یہ پورا سلسلہ 30 منٹوں میں انجام پاتا ہے۔ زراعت پیشہ آبادی مقامی طور پر اگائے جانے والے اجناس ہُوک یا جُھوم کی پیداواری کی رقص کے ذریعے نمائش کرتے ہیں۔ کچھ حد تک یہ ہُوکنی رقص سے مشابہت رکھتی ہے، مگر رقص اور موسیقی کی نال میل اور سلسلہ وار پیش کش بالکلیہ جدا گانہ ہے۔ ستیا رام رے آنگ نے ایک درس گاہ کی بنیاد رکھی ہے جہاں نو جوانوں کو یہ رقص سیکھنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ رے آنگ کو حکومت ہند کی جانب سے ہوجا گیری رقص کے تحفظ کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک اس رقص کو فروغ دیا ہے۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Hojagiri"۔ Tripura.org.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2012 
  2. "The folk dance and music of Tripura" (PDF)۔ Tripura Tribal Areas Autonomous District Council۔ 02 اپریل 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جولائی 2012