سمرہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سمرہ خان
معلومات شخصیت
عملی زندگی
مادر علمی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سمرہ خان (انگریزی: Samra Khan) دبئی میں مقیم، پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ وہ حقیقی شو میوزک گیراج کی فاتح اور کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8) کے گانے "حنا کی خوشبو"کی گلوکارہ ہیں۔[1][2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

سمرہ خان نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پیشہ کے لحاظ سے بینکر ہیں۔ کوک اسٹوڈیو میں گانے کا موقع ملنے پر سمرہ خان نے گانے کو اپنا پیشہ بنایا۔ انھوں نے عاصم اظہر کے ساتھ کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8) میں ایک نغمہ "حنا کی خوشبو" کو اپنی آواز دی جس کی وجہ سے سمرہ خان نے موسیقی کے لیے خود کو وقف کر دیا۔[3]

سمرہ خان 6 سال کی عمر سے ہی نغمیں گا رہیں ہیں۔ "حنا کی خوشبو" کے اجرا کے بعد ، خان نے پلے بیک لاؤنج کے اشتراک سے ایک ساتھ گانے "بول" اور "تیری صحبت" جاری کیا، جسے سامعین نے خوب پسند کیا۔[4][5]

انھوں نے مختلف پاکستانی ڈراموں کے لیے نغمے گائے۔ سمرہ خان کے مشہور نغمے "یہ رہا دل " اور "گلا " ہیں۔ خان نے حقیقی ایک شو میوزک گیراج میں مقابلہ کیا اور 2018ء کا بہترین گلوکار ہ کا ایوارڈ جیتا۔[6]

ڈسکوگرافی[ترمیم]

سال گانا شریک گلوکار حواشی
2015ء حنا کی خوشبو عاصم اظہر کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8)
2016ء تیری صحبت عاطف علی پلے بیک لاؤنج
2016ء بول عاطف علی پلے بیک لاؤنج
2016ء گلا (OST) عاطف علی ایم ڈی پروڈکشن
2017ء یہ رہا دل (OST) عاطف علی ایم ڈی پروڈکشن
2018ء میں ہار گئی میوزک گیراج
2020ء تیرا اب کوئی نہیں(OST) ایم ڈی پروڈکشن

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Samra Khan: Banker by day, singer by night | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 5 October 2016 
  2. "Samra Khan - Artists - Season 8 - Coke Studio Pakistan"۔ www.cokestudio.com.pk 
  3. "Singer Samra Khan to open for Adnan Sami in Dubai - Daily Times"۔ Daily Times۔ 31 May 2016 
  4. "Samra Khan wins Best Solo Female Award"۔ The Nation۔ 29 May 2018 
  5. "'Coke Studio' singer Samra Khan releases first single | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 15 September 2016 
  6. "Samra Khan: Banker by day, singer by night | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 5 October 2016