باورچی خانے کی ساحرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

باورچی خانے کی ساحرہ، جسے کبھی کبھی کاٹیج ساحرہ بھی کہا جاتا ہے [1] یا "اسکینڈے نیوین" کچن ساحرہ گڑیا۔ یہ ایک پتلی یا گھریلو ساختہ گڑیا ہے جو رہائشی کچن میں روایتی ساحرہ کی طرح دکھائی دیتی ہے [2] اور اسے نیگ شگن اور بدبلاؤں کو دور بگھانے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ [3]

تاریخ[ترمیم]

کچن ساحرہ کی ابتدا کس ملک سے شروع ہوئی اس بارے میں بحث ہوتی رہی ہے ، کچھ لوگوں کا دعوی ہے کہ ناروے سے اس کی ابتدا ہوئی اور کچھ لوگ جرمنی سے ابتدا کے دعویدار ہیں [4] لیکن اس بات پر قریب قریب اتفاق رائے ہے کہ اس کا آغاز قدیم یورپی رسومات سے ہوا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس پتلی ایک "اچھی" [5] ساحرہ کا روپ ہے جو باورچی خانے میں پیداوار اور حفاظت میں اضافہ کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ گھر پر کسی جادو یا بدبلا کو بھی دور کرتی ہے [6]۔ کسی دوست یا خاندان کے فرد کو باورچی خانے کی ساحرہ دینا خوش شگن سمجھا جاتا ہے تاکہ باورچی خانے کی ساحرہ سے ناواقف افراد اس کے مقصد کو سمجھ سکیں ، بعض اوقات ساحرہ کے گلے میں [7] ایک نوٹ لٹکا دیا جاتا ہے جس میں مندرجہ ذیل سے ملتا جلتا لکھا ہوتا ہے:

گوف پروف پکوان کا اساطیری راز: مشہور باورچی خانے کی ساحرہ صدیوں تک ناروے کے لوگوں نے اپنے باورچی خانے میں اچھی ساحرہ کو لٹکائے رکھا۔ ان کا ماننا تھا کہ یہ اپنی طاقت سے پکوان کو زیادہ جلنے، ابلنے اور چھلکنے سے بچاتی ہے۔

انگلینڈ میں[ترمیم]

نئے دور کے انگلینڈ میں شاید کم ہی کسی کو باورچی خانے کی ساحرہ کے بارے میں علم ہو البتہ ٹوڈر دور حکومت میں باورچی خانے کی ساحرہ خاصی مشہور تھی [8]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kitchens witch, a witch of the home and hearth, practices, overview, tools"۔ Religions-and-spiritualities-guide.com۔ 13 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  2. "Kitchen Witches"۔ Home.earthlink.net۔ 29 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  3. "kitchen witches, kitchen witch dolls"۔ Doggychild.tripod.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  4. "The German Kitchen Witch"۔ Germandeli.com۔ 29 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  5. "Kitchen design interior"۔ Kitchenbos.com۔ 2011-01-03۔ 03 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  6. "Kitchen Witches"۔ Scandinavian Touch۔ 08 فروری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012  (Archived)
  7. "Kitchen Witch - Dollmaking Forum - GardenWeb"۔ Ths.gardenweb.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  8. Amalasuntha (2013-03-13)۔ "Poppets: A very sympathetic tradition"۔ 21 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014