چرس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

چرس

Common hemp

جماعت بندی e
Unrecognized taxon (fix): Cannabis
Species
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چرس ایک پھول دار پودے کا نام ہے جسے انگریزی میں Cannabis indica یا ماریجوانا (marijuana) یا hemp کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ pot, weed اور dope بھی کہلاتی ہے۔ اردو میں اسے قنب بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے حاصل کردہ مواد نشہ آور ہوتا ہے اور اندازہ کیا جاتا ہے کہ دنیا کی 4 فیصد آبادی اس نشہ کی عادی ہے۔ Cannabis indica اس پودے کی ہندوستانی نسل ہے لیکن دنیا میں اس کی چند اور قسمیں بھی پائی جاتی ہیں۔ چرس کے پودے کا اصل وطن مرکزی ایشیا ہے۔ چرس میں کئی نشہ آور اجزا موجود ہوتے ہیں جن میں سب سے طاقتور جز THC یعنی tetrahydrocannabinol کہلاتا ہے جبکہ باقی 482 اجزا cannabinoid کہلاتے ہیں۔ حشیش اور بھنگ بھی اسی پودے سے حاصل ہوتی ہیں۔ تاریخ میں چرس کے نشہ کا ذکر 3 ہزار سال سے موجود ہے۔

چرس کے مادہ پودے کا پھول۔
چرس کے نر پودے کا پھول۔
چرس کے پودے کی ہر پتی ایک سے پندرہ چھوٹی پتیوں (leaflets) پر مشتمل ہوتی ہے لیکن زیادہ تر پتیوں میں سات یا آٹھ چھوٹی پتیاں ہوتی ہیں۔ اس تصویر میں پتی کا نچلا رُخ دکھایا گیا ہے۔

چرس سگریٹ میں بھر کر کش لگائے جاتے ہیں (یعنی پھپھڑوں سے جذب ہوتی ہے) جبکہ گانجا مشروب یا لسی کی شکل میں پیا جاتا ہے اور آنتوں سے جذب ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ افیون اور ہیروئن کے استعمال سے خواب آور کیفیت طاری ہوتی ہے جبکہ چرس اور بھنگ کے استعمال سے بے فکری، خوشی اور اطمنان کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
شراب اور نکوٹین (سگریٹ، تمباکو، گٹکہ) کے مقابلے میں چرس کا نشہ نسبتاً آسانی سے چھوٹ جاتا ہے لیکن پھر بھی چند دنوں تک بےخوابی اور بے چینی کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دنیا کے وہ ممالک جہاں چرس کے نشے کی قانونی اجازت ہے
  قانونی
  غیر قانونی مگر سزا نہیں
  غیر قانونی مگر اکثر سزا نہیں
  غیر قانونی
  قانونی حیثیت معلوم نہیں

بطور دوا[ترمیم]

چرس آنکھوں کے اندر بڑھے ہوئے پریشر (کالا موتیا Glaucoma) کے علاج میں مفید سمجھی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

  1. Geoffrey William Guy، Brian Anthony Whittle، Philip Robson (2004)۔ The Medicinal Uses of Cannabis and Cannabinoids۔ Pharmaceutical Press۔ صفحہ: 74–۔ ISBN 978-0-85369-517-2 
  2. اجازت نامہ: گنو آزاد مسوداتی اجازہ