نادیہ عزیز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نادیہ عزیز
پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن
مدت منصب
29 مئی 2013ء – 31 مئی 2018ء
مدت منصب
مئی 2002ء – مئی 2007ء
معلومات شخصیت
پیدائش 18 فروری 1973ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گجرات   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نادیہ عزیز (انگریزی: Nadia Aziz) (ولادت: 18 فروری 1973ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2002ء سے 2007ء تک اور دوبارہ مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر تھیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

نادیہ عزیز 18 فروری 1973ء پاکستان کے کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔[1]

نادیہ عزیز نے سرگودھا کے ائیر بیس انٹر کالج سے اپنی کالج کی سطح کی تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے 1997ء میں بیچلر آف میڈیسن (Bachelor of Medicine) اور بیچلر آف سرجری (Bachelor of Surgery) کی ڈگری حاصل کی۔[1]

سیاسی زندگی[ترمیم]

نادیہ عزیز 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-34 (سرگودھا-7) سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[2][3] انھوں نے 10،904 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کو شکست دی۔ [4]

نادیہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-34 (سرگودھا-7) سے پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی تھیں لیکن ناکام رہیں۔[5][6] انھوں نے 16،723 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رضوان نوائس گل سے ہار گئیں۔[7]

نادیہ عزیز 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی-34 (سرگودھا-7) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[8][9] انھوں نے 33،853 ووٹ حاصل کیے اور انھوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار انصار مجید خان نیازی کو شکست دی۔[10]

مئی 2018ء میں، نادیہ عزیز نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئیں۔[11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 05 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  2. "146 get PML-N tickets, though they quit party after coup — II"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 25 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018 
  3. "SARGODHA CITY NEWS"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 28 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018 
  4. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018 
  5. "Bogus BA degree: Gill disqualified for holding assembly seat"۔ brecorder۔ 30 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018 
  6. "PML-N MPA disqualified"۔ The Nation۔ 21 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018 
  7. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018 
  8. "List of winners of Punjab Assembly seats"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 16 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  9. "Only 6 of 150 women candidates win NA seats: Report - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 16 May 2013۔ 10 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  10. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018 
  11. "Two sitting MPAs, former Punjab lawmaker join PTI" (بزبان انگریزی)۔ 21 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2018