تہری (پکوان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تہری کچھومبر سلاد کے ساتھ

تہری(تہاری یاتیاری) اودھی پکوانمیں ایک پیلے چاول کی ڈش ہے ۔ ذائقے اور رنگ کے لیے سادہ پکے ہوئے چاول میں مصالحے ڈالے جاتے ہیں۔ تہری کی ایک ورائٹی میں چاول میں آلو بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ [1]

یہ پکوان گلبرگا ، حیدرآباد اور نندیڈ میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔

تہری اور تہاری سبزی کی بریانی کی ایک قسم کا دیا گیا نام ہے۔ اس پکوان کو مختلف قسم کے گوشت اور ہرے مٹر کے ساتھ بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔یہ پکوان مچھلی کے گوشت سے بھی تیار کیا جاتا ہے

یہ پکوان جنوبی ایشیاء میں مسلم نواب حکمرانوں کے ہندو منشیوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ [2]

دوسری عالمی جنگ کے دوران تہری پکوان بہت زیادہ مشہور ہوا کیونکہ گوشت کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا تھا اور آلو بریانی کا مقبول متبادل بن گیا تھا۔

مقبول ثقافت میں[ترمیم]

ٹی وی ایف کی ویب سیریز گلک میں ، شانتی مشرا چاول اور آلو سے ایک سادہ سی تہری بناتی ہیں ، جس پر ان کا بیٹا 'مایوسی' کا اظہار کرتا ہے اور کھانے سے لطف اندوز نہیں ہو پاتا۔

ہندو ثقافت اور تہری[ترمیم]

شمالی ہندوستان میں ، ہر ہندو گھر میں مکر سنکرانتی اور وسنت / بسنت پنچھمی کے دن تہری بنائی جاتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

 

  1. "Tehri"۔ 10 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2021 
  2. Yogi Gupta۔ "History of biryani"۔ 15 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2014