ان کہے اصول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ان کہے اصول (انگریزی: Unspoken rules) وہ برتاؤ کی رکاوٹیں ہوتی ہیں جو اداروں اور سماجوں پر نافذ ہوتے ہیں، جو کہے نہیں جاتے ہیں یا جن کی کوئی تحریری حیثیت نہیں ہوتی۔ یہ عمومًا ان کہی اور ان لکھی (غیر تحریری) شکل میں ہوتے ہیں کیوں کہ وہ کسی منطقی حجت یا طریقۂ عمل کا حصہ ہوتے ہیں یا خاموش مفروضوں سے مراد لیے جاتے ہیں۔

ان کہے اصولوں کی مثالوں میں غیر تحریر شدہ اور غیر سرکاری درجہ بندیاں، تنظیمی ثقافت اور قابل قبول برتاؤ کے طور طریقے ہیں جو ادارہ جاتی ارکان کے ما بین تعلقات طے کرتے ہیں۔

ایک اور مخصوص مثال کسی کشتی کا کپتان ہے جس سے ہمیشہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سوار لوگوں کو کسی حادثے کی صورت میں جہاز سے محفوظ اتارنے کی پوری کوشش کرے یا جیسا کہ وِنْس والڈرون نے لکھا: "ایک پالتو جانور جس کا کوئی نام رکھ دیا جائے فوری طور پر اُس خاندان سے جدا نہ ہونے والا رکن بن جاتا ہے۔"[1]

رہن سہن کے اصولوں کے بارے میں انٹرنیٹ پر کسی کا بیان یوں ہے: "ہر گھرانے کے کچھ ان کہے اصول ہوتے ہیں جن کو کوئی دہراتا نہیں ہے لیکن عملی صورت میں ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔ہمارے گھرانے کا ایک اصول بچوں کا اکیلے کسی کے گھر رات رہنے کی اجازت کا نہ ہونا تھا[2]...۔"

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]