تلاش وارنٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تلاش وارنٹ (انگریزی: Search warrant) ایک عدالتی حکم ہے جو ایک مجسٹریٹ اور جج جاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس عہدے داروں کو کسی فرد، مقام یا گاڑی کی کسی جرم کے لیے تلاش کر سکتے ہیں۔ اس وارنٹ کی عمل آوری کے طور پر کسی بھی ملنے والے ثبوت کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ ریادہ تر ممالک میں تلاش وارنٹ کسی دیوانی (سول) معاملے کی مدد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے۔

جنوبی کیرولینا میں تلاش وارنٹ جاری کرنے کا اختیار[ترمیم]

ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست جنوبی کیرولینا میں قائم نظام عدلیہ کے تحت ججوں کو زیر کار روائی عدالتوں، ثانوی استغاثہ عدالت اور وہاں کے ریاستی سپریم کورٹ میں ملازمین کو ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں کئی ایک کاؤنٹیاں موجود ہیں جہاں فوجداری یا مجرمانہ مقدمات پر فیصلے صادر کیے جاتے ہیں۔ یہاں پر ممنوعہ جرائم کی انجام دہی کی پاداش جیل کی سزا کا بھی جواز موجود ہے جو 30 دن یا $ 500 سے عمومًا متجاوز نہیں ہوتا۔ مجسٹریٹ کے منجملہ دیگر اختیارات یہ بھی احاطہ اختیار میں ہے کہ خاطی یا ملزمین کو ضمانت دی جائے، تلاش وارنٹ پر دستخط کر کے ارباب پولیس کو جرم سے لڑنے کے لیے یہ ذریعہ فراہم کیا جائے اور ایف آئی آر سے شروع معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنجایا جائے۔ دیوانی معاملات میں مجسٹریٹوں کے دائرۂ اختیار میں ایسے سبھی معاملات شامل ہیں جہاں تنازعات کی یکسوئی کی صورت میں رقمیہ تصفیہ $ 7,500 سے زائد کا نہ ہو. ایک جج یا مجسریٹ بننے کے لیے کئی شرائط کی تکمیل رکھی گئی ہے، جس کا مقصد انصاف کے قیام کی طمانیت کے ماحول کا قائم کرنا ہے۔[1] اس طرح سے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس امریکی ریاست میں مجسٹریٹوں کے کئی اختیارات میں سے ایک تلاش وارنٹ کا جاری کرنا بھی اہم اختیار ہے۔ اس طرح کے اختیارات دنیا کے کئی ممالک میں مختلف عدالتی اختیار کی حامل شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ تلاش وارنٹ کا مقصد کسی مجرم کو پکڑنے سے لے کر جرم کے امکان کو روکنا بھی ہے۔ یہ اختیار کسی بھی جگہ میں قیام امن کے لیے بعض معاملوں میں ضروری بھی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]