کاہلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیدر لینڈز میں "کاہل بادشاہ" کے نام سے ایک مجسمہ

کاہلی (انگریزی: Laziness) کسی شخص کی جانب سے حرکت کرنے سے گریز، کام سے جی چرانے، دھیمی رفتار سے کام کرنے اور اس کے علاوہ کام کی انجام دہی میں ٹال مٹول اور بہانے بازی سے کام لینے کو کہتے ہیں۔

ذیل کے پیرا میں ایک خیالی کاہل شخص کا خاکہ کھینچا گیا ہے:
میرا دوست کاہل ہے۔ وہ ہر روز رات آٹھ بجے سوتا ہے اور صبح دس بجے اٹھتا ہے۔ وہ کم ہی اسکول جاتا ہے۔ کم ہی پڑھتا ہے۔ وہ کھیلتا نہیں ہے۔ وہ گھر کے کاموں میں ہاتھ نہیں بٹاتا۔ اس کے علاوہ وہ گھومتا پھرتا بھی نہیں ہے۔

فطری، عارضی اور بیماری کی وجہ سے کاہلی[ترمیم]

کچھ لوگوں میں کام سے جی چرانے یا ضرورت سے کہیں زیادہ دھیمی رفتار سے کام کرنے کا خاصا فطرت میں ہوتا ہے۔ یہ کیفیت بچپن سے لوگوں کی پہچان بنی ہوتی ہے۔

کچھ لوگوں میں تھکاوٹ یا بوریت کی وجہ سے کاہلی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ کیفیت عارضی طور چھائی ہوئی ہو سکتی ہے، جو بہت جلد دور ہو سکتی ہے۔

کچھ لوگوں میں کاہلی کسی بیماری کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ مثلًا سر درد، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، کھانسی، بخار، آواز کا بیٹھ جانا، سینے میں درد، تھکاوٹ اور کاہلی کووڈ 19 کی علامات کے طور پر لوگوں میں دیکھی جا سکتی ہے۔[1]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]