ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ، 2021ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صفحہ اول میڈیا 2023ء 2022ء 2021ء 2020ء 2019ء 2018ء 2017ء 2016ء 2015ء

ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ ایک آن لائن ترمیمی دوڑ ہے، جس کا مقصد ايشيا کی ویکیپیڈیا برادریوں کے درمیان میں موجود خلیج کو پاٹنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

ایسا ویکی نویس جو تمام ویکیوں میں سب سے زیادہ مضامین تخليق کرے اسے "ویکیپیڈیا کا ايشيائی سفیر" کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اصول

مختصراً : ایشیائی موضوعات پر ایسے نئے مضامین جو کم از کم 3000 بائٹ اور 300 الفاظ پر مشتمل ہوں اور نومبر 2021ء میں بنے ہوں۔

مذکورہ اجمال کی تفصیل:

  1. مضامین تازہ تحریر شدہ ہوں یعنی جنہیں 1 نومبر 2021ء 0:00 تا 30 نومبر 2021ء 23:59 (م ع و) کے درمیان میں تحریر کیا گیا ہو۔
  2. مضامین کم از کم 3،000 بائٹ اور تقریباً 300 الفاظ پر مشتمل ہوں۔
  3. مضامین قابل ذکر ایشیائی موضوعات پر ہوں اور معیاری ہوں۔
  4. مضامین مناسب حوالہ جات سے مزین اور مشکوک یا متنازع مواد سے عاری اور قابل تصدیق معلومات کے حامل ہوں۔
  5. مکمل طور پر مشینی ترجمہ پر مشتمل مضامین ناقابل قبول ہوں گے۔
  6. ایسی فہرست قابل قبول ہے جو سہولت کی غرض سے بنائی گئی ہو (یہ اختیار محض منتخب مضامین کے لیے ہے۔)
  7. مضامین محض ایشیائی ممالک اور علاقوں سے متعلق ہوں (مضمون نویس صارف اپنے ملک سے متعلق موضوعات پر نہ لکھے مثلاً، بھارتی صارفین بھارت سے متعلق مضامین تحریر نہ کریں۔)

ناظمین

اندراج

شرکا کی فہرست
  1. --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41، 11 اکتوبر 2021ء (م ع و)
  2. - - آغابخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:30، 1 نومبر 2021ء (م ع و)
  3. -- عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:06، 1 نومبر 2021ء (م ع و)
  4. -- Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:29، 1 نومبر 2021ء (م ع و)
  5. --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:21، 1 نومبر 2021ء (م ع و)
  6. Mohammad Murtaza Zaidi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:35، 3 نومبر 2021ء (م ع و)

اپنے کام کا اندراج کیسے کریں

اگر آپ نے یکم نومبر 2021ء تا 30 نومبر 2021ء کے درمیان میں کوئی مضمون اردو ویکیپیڈیا پر لکھ کر شائع کیا ہے، جو براعظم ایشیا سے متعلق کسی بھی موضوع پر ہے، اس کا حجم 3000 بائٹ ہے اور اس میں حوالہ جات و خانہ معلومات کے سوا، 300 الفاظ (کم از کم) ہیں، تو آپ یہاں پر کلک کریں اور submit پر کلک کر کے اپنے مضمون (جس صارف نے مضمون شروع کیا، وہ ہی اندراج کر سکتا ہے دوسرے کا مضمون آپ کے نام سے، یا آپ کا مضمون کسی دوسرے صارف سے یہاں درج نہیں ہو سکے گا) کا نام لکھیں اور نیکسٹ پر کلک کریں، اگر آپ کا مضمون متعلقہ شرائط پر پورا اتر رہا ہے۔ تو تب ہی نیچے نیکسٹ پر کلک کر پائیں گے۔ یوں آپ کے کام کا اندراج ہو جائے گا۔

گزشتہ مسابقے