عمان کرکٹ بورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عمان کرکٹ بورڈ
فائل:Oman Cricket logo.jpg
کھیلکرکٹ
اختیاراتقومی
الحاقبین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC)
باضابطہ ویب سائٹ
www.omancricket.org
سلطنت عمان کا پرچم

عمان کرکٹ بورڈ، جو عمان کرکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمان میں کرکٹ کے کھیل کی آفیشل گورننگ باڈی ہے۔ اس کا موجودہ صدر دفتر عمان کے روی میں واقع ہے۔ عمان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں عمان کا نمائندہ ہے ، 2000ء میں الحاق کی رکنیت حاصل کی اور 2014ء میں ایسوسی ایٹ رکنیت حاصل کی۔ یہ ایشین کرکٹ کونسل کا رکن بھی ہے۔

2021ء میں، عمان کو آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2021ء میں چھ راؤنڈ میچوں سے نوازا گیا، بقیہ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔ اس ٹورنامنٹ کی اصل میزبانی بھارت میں ہونی تھی اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھا، اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے عمان کرکٹ اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ مل کر کام کیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Vishesh Roy (8 October 2021)۔ "ICC T20 WC: BCCI is like a dinosaur in size, big and super efficient, says Oman Cricket Chairman"۔ ANI Digital۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2021