ہاوڑا برج (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہاوڑا برج
Howrah Bridge
تھیٹر ریلیز پوسٹر
ہدایت کارشکتی سامنت
تحریرRanjan Bose
ستارےاشوک کمار
مدھوبالا
موسیقیاو پی نیر
تقسیم کارشکتی فلمز
تاریخ نمائش
15 جون 1958
دورانیہ
153 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی زبان
باکس آفس1.1 (1.5¢ امریکی)

ہاوڑا برج ایک بھارتی ہندی زبان کی فلم ہے۔ یہ فلم 1958ء میں بنائی گئی تھی اور اس کے ہدایتکار شکتی سامنت تھے۔ اس فلم کی موسیقی او۔پی نیّر نے ترتیب دی تھی۔اس فلم کی کہانی رنگون کے ایک تاجر پریم کمار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بھائی کے قاتلوں کی کھوج میں کلکتہ جاتا ہے۔ پریم کمار کا کردار اداکار اشوک کمار نے ادا کیا تھا۔ مدھوبالا نے اس فلم میں کیبریٹ رقاصہ کا کردار ادا کیا جو ان کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔ [1]

ہاوڑا برج ریلیز ہوتے ہی فنی اور کاروباری طور پر انتہائی کامیاب رہی اور سالوں تک مقبول فلم بن گئی۔ خصوصا اس کے گانوں “میرا نام چِن چِن چُو” اور “آئیے مہربان” نے تو دھوم ہی مچا دی تھی۔

کہانی[ترمیم]

پریم کمار(اشوک کمار) اور اس کا بڑا بھائی مدن ( چمن پوری) رنگون میں اپنے والد کا قائم کردہ کاروبار کامیابی سے چلا رہے ہوتے ہیں۔ اچانک مدن غائب ہوجاتا ہے اور اس کے پاس ان کی خاندانی قیمتی یادگار ایک اژدھے کا مجسمہ بھی ہوتا ہے جس پر نایاب اور قیمتی پتھر جڑے ہوئے تھے۔ وہ اسے بیچنے کے لیے کلکتہ جاتا ہے۔ اس دوران میں وہ سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اور بالآخر مارا جاتا ہے۔ پریم کے والد اس سے اپنے بھائی کی تلاش اور وراثتی نایاب اژدہا واپس حاصل کرنے پر زور دیتے ہیں اور یوں پریم راکیش کے بھیس میں رنگون سے کلکتہ آتا ہے۔

ستارے[ترمیم]

- اشوک کمار بطور پریم کمار/راکیش/وکرم

- مدھو بالا بطور ایڈنا

- کے این سنگھ بطور پیارے لال

- مدن پوری بطور جون چنگ

- اوم پرکاش بطور شیام تانگے والا

- دھمل بطور انکل جوئے

- سندر بطور بھکاری لال بھکو

- کمو بطور چھمیا

- براہم بھردواج بطور پریم اور مدن کا باپ

- چمن پوری بطور مدن

- نرمل کمار بطور سی آئی ڈی افسر

- محمود بطور شادی نچن

- مینو ممتاز بطور شادی نچنیا

- ہیلن بطور رقاصہ ؛ “میرا نام چِن چِن چُو” گانے میں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Remembering Madhubala's best roles"۔ فلم فیئر (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2021