رموز العارفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مثنوی۔ میر حسن دہلوی کی سب سے پہلی تصنیف جو 1774ء میں لکھی گئی۔ اخلاقیات سے متعلق اور مثنوی مولانا روم کے طرز پر ہے۔ انداز بیان تمثیلی اور ناصحانہ ہے۔ ہر دس بارہ شعر کے بعد صوفی شعرا کے چند اخلاقی شعر تضمین کیے ہیں۔ حضرت ابراہیم ادھم اور دوسرے بزرگوں سے متعلق حکایتیں ہیں۔