قانون ساز اسمبلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قانون ساز اسمبلی (انگریزی: Legislative assembly) کئی جغرافیائی خطوں میں، جو علاقے کے حساب یا تو پورے ملک پر محیط ہو سکتے ہیں یا پھر کسی صوبے یا ریاست کا علاقہ گھیرتا ہیں، ایک عوامی نمائندہ اور قوانین بنانے والا ادارہ ہوتا ہے، جس کے لیے عمومًا باضابطہ انتخابات ہوتے ہیں۔ یہ کبھی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز قونصل جیسے دو حصوں میں منقسم اداروں کا حصہ ہوتی ہے تو کبھی یہی ایک واحد ادارہ بنتی ہے۔ اس کے لیے عمومًا راست انتخابات ہوتے ہیں، جب کہ ثانی الذکر (قونصل / کونسل) کے لیے یا تو عام انتخابات نہیں ہوتے یا پھر نامزدگی ہوتی ہے۔

کووڈ 19 کے دور میں قانون ساز اسمبلی انتخابات[ترمیم]

کووڈ 19 کے خدشات کے پیش نظر قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے کچھ اصول دنیا پھر میں وضع کیے گئے ہیں جیسے کہ پورے انتخابی عمل کے دوران سبھی لوگوں کو موٹے طور پر جن رہنما خطوط پر عمل کرنے کو کہا گیا، جو اس طرح درج ذیل ہیں:

(I) الیکشن سے متعلق ہر ایک سرگرمی کے دوران ہر شخص چہرے کا ماسک پہنے گا۔

(II) انتخابی مقصد کے لیے استعمال کیے جانے والے ہال، کمرے، احاطے وغیرہ میں داخل ہوتے وقت :

(اے) سبھی لوگوں کی تھرمل جانچ کی جائے گی۔

(بی)تمام مقامات پر سینٹا ئزر دستیاب کرایا جائے گا۔

(III) اس وقت ریاستی حکومت اور وزارت داخلہ کی کووڈ – 19 سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق سماجی دوری برقرار رکھنی ہوگی۔[1]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]