شادی کا پیغام (ڈرامہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شادی کا پیغام واحد ایکٹ پر مشتمل انتون چیخوف کا ایک ڈراما (سوانگ ) ہے ، جو 1888-1889 میں لکھا گیا ہے اور سب سے پہلے 1890ء میں ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا تھا ۔ یہ مکالمے پر مبنی ایکشن اور حالاتی مزاح کا ایک تیز رفتار ڈراما ہے۔ ایک نوجوان لوموف اپنی پڑوسن نتالیہ کو پرپوز کرنے آتا ہے لیکن وہ دونوں مختلف موضوعات پر لڑتے رہتے ہیں۔ اس ڈرامے کے ذریعے چیخوف نے لوگوں کی منافقت دکھانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح لوگ رشتوں میں جذباتی لگاؤ کی بجائے صرف دولت اور پیسے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں ۔