آج جانے کی ضد نہ کرو (غزل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
""
گیت
صنفغزل (راگ یمن کلیان)
طوالت7:11
نغمہ سازسہیل رانا
بول نگارفیاض ہاشمی

آج جانے کی ضد نہ کرو (انگریزی: please don't insist on leaving today) ایک مشہور غزل ہے جس کے خالق فیاض ہاشمی تھے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ غزل اردو کے مشہور شاعر فیاض ہاشمی کی تخلیق ہے۔ اِس کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی۔ اِس غزل کو فلم بادل اور بجلی (1973ء) میں فلمایا گیا جو مشہور گلوکار حبیب ولی محمد کی آواز میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اِس غزل کو بعد میں گلوکارہ فریدہ خانم نے ٹیلی ویژن اور عوامی اجتماعات میں بھی گایا ہے۔2015ء میں کوک سٹوڈیو کے سالانہ آٹھویں سیشن میں فریدہ خانم نے دوبارہ اِسے گایا جسے بہت پسند کیا گیا۔

راگ[ترمیم]

یہ نظم راگ یمن کلیان میں مرتب کی گئی تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]