حسنین عاقب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خان حسنین عاقب اردو، ہندی اور انگریزی کے معروف شاعر ہیں ۔[1]جن کی اب تک 17 سے زیادہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔  وہ بنیادی طور پر اردو، انگریزی، ہندی اور فارسی زبانوں میں غزل گوئی اور نظم نگاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔[2]  وہ بال بھارتی، پونے کی اردو اور فارسی زبان کی کمیٹی کے رکن ہیں۔  ان کی فارسی شاعری کو اہلِ زبان کے علاقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ [3]

انھوں نے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت اور سیرت نگاری پر مشتمل نظموں جسے اردو میں نعت کہاجاتا ہے، کے لیے انگریزی زبان میں اصطلاح  prophiem وضع کی ۔[4] [5]حسنین عاقب نے  اپنی مادری زبان سے کسی دوسری زبان میں جو  مترجم کی مادری زبان نہ ہو، ادبی اور علمی ترجمے کے  لیے معکوس ترجمہ نگاری اور انگریزی میں REFLECTIVE TRANSLATION کی اصطلاح وضع کی تھی۔[6]  انھوں نے اس اصطلاح کو وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ترجمہ نگاری کے ایک مخصوص زمرے کے طور پر درجہ بند کرنے پر اصرار کرتے ہوئے تحریک کا آغاز کیا۔اسی کو معکوس ترجمہ نگاری کہا جاتا ہے ۔[7]

خان حسنین عاقب کے بارے ابتدائی معلومات[ترمیم]

اصل نام :

قدم حسنین خان

ولادت :

8 جولائی 1971 (عمر 50)

جائے ولادت:

آکولہ

قومیت:

ہندوستانی

تعلیم:

ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ)، ایم ایس ڈبلیو (ماسٹر ان سوشل ورک)، ایم ایڈ اور ایل ایل بی۔

پیشہ:

لیکچرار

سال فعال:

30+

وجہ شہرت :

شاعر، مصنف، ریسرچ اسکالر، ادبی نقاد، مترجم اور معکوس مترجم

مطبوعہ کتابیں :

رم آہو [8](اردو غزلوں کا مجموعہ)۔

خامہ سجدہ ریز[9]۔

اقبال بہ چشم دل[10] (علامہ اقبال کے بارے میں تحقیق شدہ کتاب جس میں مختلف ادیبوں ، شاعروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی علامہ اقبال کے بارے میں رائے موجود ہے)۔

کم و بیش[11]۔

زوجہ :

مہ جبین

اولادیں :

فرمان، ام عمارہ، عدنان

والدین:

محمد شہباز خان،

مہر النساء مرحومہ

ایوارڈز:

AMP نیشنل ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان ایجوکیشن ایجوکیشن[12]،

ادب کے لیے مخلص مصوری ایوارڈ[13]۔

ابتدائی زندگی :[ترمیم]

  حسنین عاقب نے اپنا بچپن  شہر آکولہ ہی میں گزارا۔  وہ اپنے دس بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں جن میں چھ بہنیں اور چار بھائی شامل ہیں۔  حسنین کی والدہ کا انتقال بہت کم عمری میں ہوا جب ان کی عمر محض سات سال تھی ۔ ان کی والدہ اپنے پیچھے چار بچے چھوڑ گئیں ۔

ان کے والد محمد شہباز خان نے دوبارہ شادی کی ۔  دوسری بیوی سے انھیں مزید چھ اولادیں ہوئیں ۔ ان کا تعلق معاشی طور پر متوسط گھرانے سے تھا۔  ان کے دادا محمد میرباز خان عرف بابا تاج مستان ایک صوفی منش انسان تھے۔  حسنین کے والد نے ان کی پرورش نہایت نظم و ضبط اور سخت ماحول میں کی ۔ حسنین نے آکولہ ہی سے گریجویشن کیا اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔   اعلیٰ ثانوی درجات اور گریجویشن کے دنوں میں ہی اس کے خاندان کی معاشی حالت متغیرہونا شروع ہو گئی تھی۔ انھیں اور ان کے چھوٹے بھائی علی رضا[14]کو کم عمری میں ہی ملازمت تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ دونوں بھائیوں نے مل کر خاندان اور چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمہ داریوں میں اپنے والد کی معاونت کرنی شروع کردی ۔ ان مشکل حالات کے دوران ہی حسنین عاقب نے اظہارِ ذات کے مختلف طریقے تلاش کرنے شروع کردیے تھے ۔  آخر کار انھوں نے انگریزی میں شاعری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی طور پر انگریزی میں شاعری کرنے کے بعد انھوں نے اردو، ہندی، مراٹھی اور فارسی میں بھی لکھنا شروع کر دیا ۔

کیریئر :[ترمیم]

حسنین عاقب نے گریجویشن مکمل کرنے کے فوراً بعد آکولہ میں واقع تاج [15]کے جی اور انگلش ہائی اسکول میں بطور استاد ملازمت کا آغاز کیا ۔ شادی کے بعد وہ ملازمت کے ہی سلسلے میں پوسد چلے گئے۔اور 1999[16]میں جی این آزاد جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں بطور لیکچرر رجوع بہ کار ہوئے جہاں وہ ابھی تک اسی حیثیت میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

حوالہ جات:[ترمیم]
  1. https://sindhcourier.com/contemporary-world-literature-poetry-from-india-2/
  2. https://www.rekhta.org/poets/hasnain-aqib/profile
  3. http://www.oqabnews.com/2021/05/%d8%b4%d9%86%d8%a7%d8%b3%d9%86%d8%a7%d9%85%d9%87-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d8%b5%d8%b1-%d8%b4%d8%a7%d8%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b5%d8%b1-%d9%82%d8%af%d9%85-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%ad%d8%b3/
  4. http://naatkainaat.org/index.php/%D9%BE%D8%B1%D9%88%D9%81%DB%8C%D9%85%D8%B3_%DA%A9%D8%A7_%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C_%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8
  5. https://www.poemhunter.com/poem/a-prophiem/
  6. https://publish.pothi.com/preview/?sku=SKU15164
  7. https://www.rekhta.org/ebooks/shair-mumbai-shumara-number-008-iftikhar-imam-siddiqi-magazines-4?lang=ur
  8. https://www.rekhta.org/ebook-detail/ram-e-aaho-hasnain-aaqib-ebooks
  9. https://www.rekhta.org/ebook-detail/khamah-sajdah-rez-hasnain-aaqib-ebooks
  10. https://www.rekhta.org/ebook-detail/iqbal-ba-chashm-e-dil-hasnain-aaqib-ebooks
  11. https://www.urducouncil.nic.in/sites/default/files/Sanction%20Order%2007%20Oct.%202019%20%281%29_0.pdf
  12. https://www.ampindia.org/AMP_Education_Award_2019
  13. "آرکائیو کاپی"۔ 23 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2022 
  14. https://www.pickeronline.com/akola/advocate-ali-raza
  15. https://indiasthan.com/place/maharashtra/318742/taj-english-high-school-akola
  16. https://www.icbse.com/colleges/ghulam-nabi-azad-urdu-d-ed-college-pusad-yavatmal-56gp43