جنگ اور امن (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنگ اور امن
جنگ اور امن کا سرورق
مصنفلیو ٹالسٹائی
اصل عنوانВойна и миръ
مترجمفیصل اعوان
مصور سرورقریاض ظہور
ملکروس
زبانروسی، کچھ فرانسیسی کے ساتھ
صنفناول (تاریخی ناول)
ناشردی رشن میسنجر (serial)
تاریخ اشاعت
2003ء
طرز طباعتمطبوعہ
صفحات1171

جنگ اور امن (انگریزی: War and Peace) روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کا ایک ناول ہے۔ یہ عالمی ادب کا ایک مرکزی کام اور ٹالسٹائی کی بہترین ادبی کاوشوں میں سے ایک ہے۔[1][2][3] ٹالسٹائی نے اسے 1862ء میں لکھنا شروع کیا تھا جو سات برس میں مکمل ہوا۔ اس ناول میں 300 سے زائد کردار ہیں۔ اپنے وسعت اور پھیلاؤ کے اعتبار سے یہ ایک لافانی تخلیق ہے۔ ناول کا دور 19ویں صدی کے آغاز کے 25 برس ہیں جس میں انتہائی بے باک انداز میں روسی معاشرے کی اخلاقی گراوٹ اور اس کے کھوکھلے پن کو اجاگر کیا گیا ہے، ناول میں نپولین بوناپارٹ کی روس پر جنگ کشی، امن کا وقفہ اور دوبارہ حملہ آور ہونے کے دور کو دلکشی سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول کا دنیا کی تقریباً ہر اس زبان میں ترجمہ ہوا جس کی اشاعت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں عالمی ادب پڑھایا جاتا ہے، وہاں ٹالسٹائی کا یہ ناول نصاب کا حصہ ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Moser, Charles. 1992. Encyclopedia of Russian Literature. Cambridge University Press, pp. 298–300.
  2. Thirlwell, Adam "A masterpiece in miniature." The Guardian (London, UK) October 8, 2005
  3. Briggs, Anthony. 2005. "Introduction" to War and Peace. Penguin Classics.