مسعود اختر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسعود اختر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 ستمبر 1939ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساہیوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 مارچ 2022ء (83 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھیپھڑوں کا سرطان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1940–1947)
پاکستان (1947–2022)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  فلم اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات،  IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مسعود اختر ( پیدائش: ساہیوال | وفات: 5 مارچ ،2022ء) پاکستان ٹیلی ویژن ، اسٹیج، تھیٹر اور فلم کے ورسٹائل اور سنئیر اداکار

پیدائش[ترمیم]

مسعود اختر 5 ستمبر 1939ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔[4][5]

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کرنے کے بعد انھوں نے مری کالج میں داخلہ لے لیا۔ لاہور آئے تو بینک میں ملازمت کے ساتھ ایل ایل بی کیا،

فنی زندگی[ترمیم]

دوران ملازمت ریڈیو پر کام شروع کر دیا، وہاں برجستہ جملوں کی ادائیگی سے تھیٹر پر اداکاری کی دنیا میں قدم میں رکھا۔ 1960ء کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا،[6]

1968ء میں فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ انھوں نے پہلی فلم سنگدل میں کام کیا، جو بہت مقبول ہوئی، اس کے بعد درد، دوسری ماں، آنسو، تیری صورت میری آنکھیں، جاپانی گڈی، گھرانہ، میرا نام محبت، بھروسا، انتخاب، نکی جئی ہاں سمیت کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے،[7]

انھوں نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔[8]

اعزاز[ترمیم]

حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا،[9][10]

وفات[ترمیم]

5 مارچ 2022ء کو 82 سال کی عمر میں پھپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے لاہور میں وفات پا گئے،[11] نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی (لاہور) میں ہوئی،[12]

حوالہ جات[ترمیم]