چندرا نائیڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چندرا نائیڈو
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1933ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 2021ء (87–88 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی،  مصنفہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چندرا نائیڈوइंदौर ہندوستانی کرکٹ کی پہلی خاتون کمنٹیٹر[1] تھیں جن کا 2021ء میں انتقال ہو گیا تھا کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ بھارت کی پہلی خاتون کمنٹیٹر تھیں [2]

کرکٹ سے تعلق[ترمیم]

چندرا کو کرکٹ سے تعلق ورثہ میں ملا تھا ان کے والد سی کے نائیڈو بھارت میں کرکٹ کے اولین ٹیسٹ کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور انھیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ بھارت کے ٹیسٹ کپتان تھے۔ چندرا نائیڈو ہندوستان کی ابتدائی خواتین مبصرین میں سے ایک تھیں۔ اس نے پہلی بار 1977ء میں اندور میں نیشنل چیمپئن میں اندور کے مقام پر بمبئی اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان میں کھیلے گئے میچ میں کمنٹری کی۔ تاہم، چندرا نائیڈو ایک کرکٹ مبصر کی حیثیت سے زیادہ دیر تک پیشہ ورانہ طور پر سرگرم نہیں رہی چندرا کے والد سی کے نائیڈو نے بھارت کی طرف سے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے نائیڈو فیملی کے کافی لوگ کرکٹ سے وابستہ رہے جن میں سی ایس نائیڈو (انکل) وی کے نائیڈو (بھتیجا) سی ایل نائیڈو (انکل) سی این نائیڈو (بھتیجا) سی آر نائیڈو (انکل) پی نائیڈو (بھتیجا) ڈی ڈی گووندراج (نواسہ) شامل ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ تھیں اور گورنمنٹ گرلز کالج اندور سے انگریزی کی پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئیں۔ چندرا نائیڈو کے بھتیجے اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی وجے نائیڈو نے پریس کو بتایا کہ ان کی خالہ نے منورم گنج میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ انھوں نے کہا کہ چندرا نائیڈو طویل عرصے سے عمر سے متعلق بیماریوں سے لڑ رہی تھیں اور بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر تھی۔ وہ غیر شادی شدہ تھی اور برسوں تک گھریلو ملازموں نے ان کی دیکھ بھال کی۔

1982ء کا گولڈن جوبلی ٹیسٹ[ترمیم]

چندرا نائیڈو نے 1982ء میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میں کھیلے گئے گولڈن جوبلی ٹیسٹ میچ کو دیکھا۔ وہاں انھوں نے لارڈز کے کمیٹی روم میں ایک پروگرام سے بھی خطاب کیا۔

والد کی زندگی پر کتاب[ترمیم]

اس نے اپنے والد کی زندگی پر * CK Nayadu A Daughter Remembers کے عنوان سے ایک کتاب لکھی[3]

وفات پر تاثرات[ترمیم]

دریں اثنا، بی سی سی آئی کے سابق سکریٹری سنجے جگدلے نے چندرا نائیڈو کی موت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی خواتین کی دنیا میں کرکٹ کمنٹری کی علمبردار تھیں اور انھوں نے مدھیہ پردیش میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ چندرا نائیڈو منیجر کے طور پر ریاست کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے ساتھ مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے میچوں کے لیے دیگر کردار ادا کرتی تھی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی تھی۔‘‘

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 19 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2022 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 19 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2022 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 19 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2022