پدمجا نائیڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پدمجا نائیڈو
مناصب
گورنر بنگال   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 نومبر 1956  – 1 جون 1967 
 
دھرم ویر  
معلومات شخصیت
پیدائش 17 نومبر 1900ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 مئی 1975ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت نیشنل فلیگ پریزنٹیشن کمیٹی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ سروجنی نائیڈو   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

پدمجا نائیڈو (17 نومبر 1900ء - 2 مئی 1975ء) ایک بھارتی آزادی پسند اور سیاست دان تھیں جو 3 نومبر 1956ء سے 1 جون 1967ء تک مغربی بنگال کی 5ویں گورنر تھیں۔ وہ سروجنی نائیڈو کی بیٹی تھیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

پدمجا نائیڈو کی پیدائش حیدرآباد میں ایک بنگالی ماں اور تیلگو والد کے ہاں ہوئی۔ ان کی والدہ شاعرہ اور بھارتی آزادی پسند سروجنی نائیڈو تھیں۔ ان کے والد متیالا گووندراجولو نائیڈو ایک طبیب تھے۔ [2] ان کے چار بہن بھائی تھے، جیسوریا، لیلامانی، نیلاور اور رندھیر۔ [3]

سیاسی زندگی[ترمیم]

21 سال کی عمر میں، انھوں نے حیدرآباد کی نظام حکومت والی شاہی ریاست میں انڈین نیشنل کانگریس کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ انھیں 1942ء میں " ہندوستان چھوڑ دو تحریک " میں حصہ لینے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ آزادی کے بعد وہ 1950ء میں بھارتی پارلیمان کے لیے منتخب ہوئیں۔ 1956ء میں وہ مغربی بنگال کی گورنر مقرر ہوئیں۔ وہ ریڈ کراس سے بھی وابستہ تھیں اور 1971ء سے 1972ء تک انڈین ریڈ کراس کی چیئرمین تھیں [4]

ذاتی زندگی[ترمیم]

اپنی زندگی کے اوائل میں، مریم جناح ( قائد اعظم محمد علی جناح کی دوسری بیوی تھیں۔ شادی کے وقت وہ اپنا پارسی مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو گئی تھیں اور ان کا اسلامی نام مریم جناح تھا۔) کی قریبی دوست تھیں جنھوں نے بعد ازاں پاکستان کے بانی محمد علی جناح سے شادی کی۔ [5] پدمجا نائیڈو کے نہرو خاندان کے ساتھ گہرے تعلقات تھے، بشمول جواہر لعل نہرو اور ان کی بہن، وجیا لکشمی پنڈت کے ساتھ۔ [6] پنڈت نے بعد میں اندرا گاندھی کے دوست اور سوانح نگار پپل جیکر کو بتایا کہ پدمجا نائیڈو اور نہرو کئی سالوں تک ساتھ رہے۔ نہرو نے پدمجا سے شادی نہیں کی کیوں کہ وہ اپنی بیٹی اندرا کو تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے۔ [7][8] تاہم، پدمجا نے اس امید پر کبھی شادی نہیں کی کہ نہرو ایک دن پروپوز کریں گے۔ [9][5] ریٹائر ہونے کے بعد، پدمجا 1975ء میں اپنی موت تک تین مورتی بھون اسٹیٹ کے ایک بنگلے میں رہیں، جو وزیر اعظم نہرو کی سرکاری رہائش گاہ اور بعد میں ان کی یاد کے لیے وقف ایک عجائـ گھر تھا۔ [3]

میراث[ترمیم]

دارجلنگ میں پدمجا نائیڈو ہمالین زولوجیکل پارک ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://164.100.47.194/Loksabha/Debates/cadebatefiles/C14081947.html
  2. "Biography"۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. ^ ا ب Makarand R. Paranjape (3 ستمبر 2012)۔ Making India: Colonialism, National Culture, and the Afterlife of Indian English Authority۔ Springer Science & Business Media۔ صفحہ: 164–167۔ ISBN 978-94-007-4661-9 
  4. Sonia Gandhi (2004)۔ Two Alone, Two Together۔ صفحہ: 18۔ ISBN 0-14-303245-3 
  5. ^ ا ب Nisid Hajari (2015)۔ Midnight's Furies: The Deadly Legacy of India's Partition۔ Houghton Mifflin Harcourt۔ صفحہ: 32–34۔ ISBN 978-0-547-66921-2 
  6. Chandralekha Mehta (25 اگست 2008)۔ Freedom's Child: Growing Up During Satyagraha۔ Penguin Books Limited۔ ISBN 978-81-8475-966-2 
  7. Pupul Jayakar (1995)۔ Indira Gandhi, a biography (Rev. ایڈیشن)۔ New Delhi, India: Penguin۔ صفحہ: 90–92۔ ISBN 978-0-14-011462-1 
  8. Mihir Bose (2004)۔ Raj, secrets, revolution : a life of Subhas Chandra Bose۔ Norwich: Grice Chapman۔ صفحہ: 137, 160۔ ISBN 978-0-9545726-4-8 
  9. Alex Von Tunzelmann (7 اگست 2007)۔ Indian Summer: The Secret History of the End of an Empire۔ Henry Holt and Company۔ صفحہ: 95، 109, 308۔ ISBN 978-0-8050-8073-5