ہضم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظام انہضام کی تشریحی تصویر؛ 1- مری 2- معدہ 3- چھوٹی آنت 4- بڑی آنت 5- مستقیم اور 6- مقعد۔ غذائی نالی بنانے والے ان چھ بڑے اعضاء کے علاوہ اس سے متصل اعضاء جگر اور لبلبہ بھی نمایاں ہیں۔

ہضم کے معانی غذاؤں کی ٹوٹ پھوٹ اور اُن کو اس شکل میں لانا ہے کہ وہ جسم کے لیے قابلِ ہضم بن جائیں۔ جس کے لیے سب سے اہم کردار جسم میں موجود نظام انہضام کا ہے جو غذا کو اس شکل میں لاتا ہے کہ وہ قابلِ ہضم بن جائے۔ غذا کو قابلِ ہضم بنانے کا مرحلہ غذا کو منہ میں ڈالنے کے ساتھ ہی شروع ہوجاتا ہے۔ جب اُس غذا کو کھانے کے لیے چبایا جاتا ہے، اس موقع پر منہ پیدا ہونے والا لعاب اس غذا کو گیلا کرکے، اُس کو چبانا آسان بناتا ہے۔ چبانے کی وجہ سے غذا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے جسم میں موجود نظامِ انہضام کے لیے اُس غذا کو مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے، اُس کو قابلِ ہضم بنانے میں بہت مدد ملتی ہے۔