شائستہ زید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شائستہ زید پاکستان ٹیلی وژن کی معروف نیوز کاسٹر تھیں. 1969ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ ہونے والی شائستہ زید اپنی خوبصورت شخصیت، خوش لباسی اور بہترین تلفظ کی وجہ سے انگریزی خبریں پڑھنے میں خصوصی مقام رکھتی تھیں۔ انھوں نے 43 سال پی ٹی وی پہ کام کیا اور 2012 میں ریٹائرہو گئیں۔ 21 جولائی 2012ء کو انھوں نے آخری بار انگریزی بلیٹن پڑھا اور پی ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا۔ حکومت پاکستان نے شائستہ زید کو ان کی خدمات پر 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ [1]


اعزازات[ترمیم]

شائستہ زید کو 1988ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغائے برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]