برٹ اولڈ فیلڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برٹ اولڈ فیلڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامولیم البرٹ اسٹینلے اولڈ فیلڈ
پیدائش9 ستمبر 1894(1894-09-09)
الیگزینڈریا، نیو ساؤتھ ویلز, آسٹریلیا
وفات10 اگست 1976(1976-80-10) (عمر  81 سال)
کلارا، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 109)17 دسمبر 1920  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ3 مارچ 1937  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1919–1938نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 54 245
رنز بنائے 1,427 6,135
بیٹنگ اوسط 22.65 23.77
100s/50s 0/4 6/21
ٹاپ اسکور 65* 137
گیندیں کرائیں 0 0
وکٹ
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 78/52 399/263
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 ستمبر 2009

ولیم البرٹ اسٹینلے اولڈ فیلڈ (پیدائش:9 ستمبر 1894ء اسکندریہ، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز)|وفات: 10 اگست 1976ء کلارا، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی اور کاروباری شخصیت تھا۔ وہ نیو ساؤتھ ویلز اور آسٹریلیا کے لیے بطور وکٹ کیپر کھیلے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران اولڈ فیلڈ کے 52 اسٹمپنگ ان کے آخری ٹیسٹ کے کئی دہائیوں بعد ایک ریکارڈ بنی ہوئی ہے[1]

زندگی اور کیریئر[ترمیم]

اولڈ فیلڈ سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز کے مضافاتی علاقے الیگزینڈریا میں پیدا ہوا تھا، جان ولیم اولڈ فیلڈ کا ساتواں بچہ تھا، جو مانچسٹر میں پیدا ہوا تھا اور اس کی آسٹریلوی بیوی میری گریگوری تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران، اولڈ فیلڈ نے پہلی آسٹریلوی امپیریل فورس کے ساتھ 15ویں فیلڈ ایمبولینس میں کارپورل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1917ء میں زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا اور شیل کے جھٹکے سے صحت یاب ہونے میں اسے 6 ماہ لگے۔ جنگ کے اختتام پر اسے آسٹریلین امپیریل فورسز کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا جس نے مئی 1919ء سے فروری 1920ء کے درمیان برطانیہ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں 28 فرسٹ کلاس میچز کھیلے[2]

ٹیسٹ کیرئیر[ترمیم]

اولڈ فیلڈ نے آسٹریلیا کے لیے 54 ٹیسٹ کھیلے، 22.65 کی اوسط سے 1,427 رنز بنائے اور 78 کیچز اور 52 اسٹمپنگ لیے۔ ان کے 52 اسٹمپنگز کی تعداد ٹیسٹ کیریئر کا عالمی ریکارڈ ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس نے 245 میچ کھیلے، 23.77 کی اوسط سے 6,135 رنز بنائے اور 399 کیچز اور 263 اسٹمپنگز لیے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد[ترمیم]

کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اس نے کوچنگ کی، کئی اسکول بوائز ٹیموں کو بیرون ملک دوروں پر لے کر گئے۔ 1964ء میں، اس نے ایتھوپیا میں کرکٹرز کی کوچنگ میں ایک ماہ گزارا اور ہیل سیلسی سے ملاقات کی۔ انھیں 1970ء میں ایم بی ای سے نوازا گیا۔ 1988ء میں، سیون ہلز، نیو ساؤتھ ویلز کے ایک پبلک اسکول کا نام بدل کر ان کی زندگی کو یادگار بنانے کے لیے برٹ اولڈ فیلڈ پبلک اسکول رکھ دیا گیا۔ سڈنی کے مضافاتی علاقے کلارا میں ایک اوول کا نام اولڈ فیلڈ کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔

انتقال[ترمیم]

ولیم البرٹ اسٹینلے اولڈ فیلڈ کلارا، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز میں 10 اگست 1976ء کو 81 سال 336 دن کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ گئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]