شمیلیا کونیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمیلیا کونیل
کونل آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیے باؤلنگ کر رہی ہیں
ذاتی معلومات
مکمل نامشمیلیا شونٹل کونیل
پیدائش (1992-07-14) 14 جولائی 1992 (عمر 31 برس)
بارباڈوس
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 80)11 نومبر 2014 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ30 مارچ 2022 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ٹی20 (کیپ 33/3)23 ستمبر 2014 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ٹی203 اگست 2022 
بارباڈوس  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2010– تاحالبارباڈوس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 56 51
رنز بنائے 104 28
بیٹنگ اوسط 6.50 9.33
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 15* 13*
گیندیں کرائیں 2,141 898
وکٹ 42 35
بولنگ اوسط 39.28 27.88
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/54 3/14
کیچ/سٹمپ 10/– 10/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 31 جولائی 2022ء

شمیلیا شونٹل کونیل (پیدائش: 14 جولائی 1992ء) باربیڈین کی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی تیز گیند باز ہیں جنھوں نے 2014ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا۔ وہ بارباڈوس کے لیے مقامی کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔ [1]

کیریئر[ترمیم]

شمیلیاکونل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز ستمبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں کیا۔ [2] ان کا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو چند ماہ بعد آسٹریلیا کے خلاف ہوا۔ [3] تاہم شمیلیا کونیل نے اپنی پہلی بین الاقوامی وکٹ اکتوبر 2015ء کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حاصل کی۔ انھوں نے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں جس میں چوتھے ایک روزہ میں 3/32 شامل ہیں۔ [4] بھارت میں 2016ء کے عالمی ٹوئنٹی 20 میں شمیلیا کونیل ویسٹ انڈین دستے کی رکن تھیں جس نے ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں شرکت کرکے اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔ [5] ان کا موازنہ ریٹائر ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر جوئیل گارنر سے کیا گیا، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ "لمبی، خطرناک حد تک تیز اور باؤنسر کرنے سے نہیں ڈرتی"۔ [6] اکتوبر 2018ء میں، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انھیں 2018-2019ء سیزن کے لیے خواتین کرکٹ کا معاہدہ پیش کیا۔ [7] [8] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین۔عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [9] [10] جنوری 2020 میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 عالمی کپ خواتین کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [11] مئی 2021ء میں، شمیلیا کونیل کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا۔ [12] جون 2021ء میں، انھیں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے تمام طرز میں ویسٹ انڈیز کے دستے میں شامل کیا گیا[13]۔ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بالر تھیں [14] اور انھیں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا[15]۔

ایک روزہ کیریئر[ترمیم]

شمیلیہ کونیل نے 55 ایک روزہ میچ کھیلے ، جس میں 33 اننگز شامل ہیں ، وہ 17 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ شمیلیہ کونیل نے 103 اسکور کیے۔ انھوں نے 6.43 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 15* رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 9 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 10 کیچ پکڑے۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر[ترمیم]

شمیلیہ کونیل نے 51 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 10 اننگز شامل ہیں ، وہ 7 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ شمیلیہ کونیل نے 28 اسکور کیے۔ انھوں نے 9.33 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 13* رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 10 کیچ پکڑے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Player Profile: Shamilia Connell"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2021 
  2. Women's International Twenty20 matches played by Shamilia Connell – CricketArchive. Retrieved 4 April 2016.
  3. Women's ODI matches played by Shamilia Connell – CricketArchive. Retrieved 4 April 2016.
  4. Records / Pakistan Women in West Indies ODI Series, 2015/16 / Most wickets – ESPNcricinfo. Retrieved 4 April 2016.
  5. Women's World T20, 2015/16 - West Indies Women / Records / Batting and bowling averages – ESPNcricinfo. Retrieved 4 April 2016.
  6. Daniel Lane (12 November 2014). "Barbados express Shamilia Connell adds Joel Garner touch to West Indies women's team" – ESPNcricinfo. Retrieved 4 April 2016.
  7. "Kemar Roach gets all-format West Indies contract"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2018 
  8. "Cricket West Indies announces list of contracted players"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2018 
  9. "Windies Women Squad for ICC Women's World T20 Announced"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2018 
  10. "Windies Women: Champions & hosts reveal World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2018 
  11. "West Indies Squad named for ICC Women's T20 World Cup"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2020 
  12. "Qiana Joseph, uncapped Kaysia Schultz handed West Indies central contracts"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2021 
  13. "WI Women's Senior & 'A' Team squads named to face Pakistan in CG Insurance T20Is"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2021 
  14. "Pakistan Women in West Indies T20I Series, 2021 | Most Wickets"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2021 
  15. "Stafanie Taylor's hat-trick and 43* lead West Indies to 3-0 sweep of Pakistan"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2021