نادیہ علی (گلوکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نادیہ علی (گلوکارہ)
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 اگست 1980ء (44 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرابلس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ ،  گلو کارہ - گیت نگارہ ،  نغمہ ساز ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل کمپوزنگ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نادیہ علی کی پیدائش 3 اگست 1980ء کو ہوئی۔ وہ نیویارک شہر میں مقیم ایک پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہے۔ نادیہ علی نے 2001ء میں بینڈ III کی فرنٹ وومن اور گانے کی مصنفہ کی حیثیت سے مقبولیت حاصل کی جب ان ککا پہلا گانا "بے خودی" یوکے سنگلز چارٹ پر نمبر 2 تک پہنچ گیا [3] اس گانے کو یورپ کے متعدد ممالک میں بھی بہت پسند کیا گیا [4] ان کا 2006ء کا گانا ، "کیا یہ پیار ہے؟"، بل بورڈ ہاٹ ڈانس کلب پلے چارٹ پر اوپر رہا [5] اس نے اپنا پہلا البم ایمبرس 2009ء میں ریلیز ہوا۔ البم کے تین سنگلز بل بورڈ ہاٹ ڈانس کلب پلے چارٹ کے ٹاپ ٹین میں پہنچے، جس میں نمبر 1 ہٹ، "محبت کی کہانی" بھی شامل ہے۔[6] [7] [8]

2010ء میں، علی نے ایک گلوکار ہ کی حیثیت سے "کوئین آف کلبس تریی" کے عنوان سے ریمکس البم سیریز جاری کی۔ نادیہ نے 2011ء میں اسٹارکلرز اور الیکس کینجی کے ساتھ مل کر سنگل "پریشر" جاری کیا ، جو کلب اور میلے کا ترانہ بن گیا اور اسے بین الاقوامی ڈانس میوزک ایوارڈ ملا۔[9] 2012ء میں، انھوں نے بی ٹی اور آرٹی کے ساتھ سنگل "مسٹ بی دی لو" میں تعاون کیا۔ انھوں نے 2017ء میں سلطان + شیپارڈ کے ساتھ مل کر "قریب قریب گھر" کا گانا جاری کیا، جو بل بورڈ ڈانس / مکس شو ایئر پلے پر چوتھے نمبر پر پہنچا اور اس نے جونو ایوارڈ نامزدگی بھی حاصل کی [10] [11] 2018ء میں، اس نے HYLLS کے عنوان سے تجرباتی پروجیکٹ کے تحت ایک نئی سمت اور آواز کی شروعات کی ، جس میں وہ الیکٹرانک ڈانس میوزک سے پاپ کی طرف مائل ہوتی نظر آئی۔[12] [13]

موسیقی کا انداز اور اثرات[ترمیم]

نادیہ علی شاید اپنی آواز کی قابلیت کے لیے مشہور ہیں۔ ایم او بی او سے تعلق رکھنے والی ریما کماری جڈیجہ نے ان کے کام کو "خوشگوار انداز اور خلوص سے بھر پور انداز میں بیان کیا ہے، ایمبرس پر دیے گئے گانوں کو میڈونا کے کام اور اسٹیو نکس کی "جدید تشریح" سے تشبیہ دی گئی ہے۔نادیہ علی مشرق اور مغرب کی موسیقی دونوں سے متاثر دکھائی دیتی ہیں جس کا عکس ان کے گانوں میں سنائی دیتا ہے ، جس کا سہرا وہ اپنے مشرقی پس منظر اور کوئینز میں پرورش کو دیتی ہیں۔ [14][15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/336768 — بنام: Nadia Ali — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/e5d928e1-b020-4dd8-9497-7aaee1b337bd — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021
  3. "Nadia Ali"۔ Discogs۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  4. Samantha (10 November 2010)۔ "Q&A with dance music diva Nadia Ali: "I was a rebellious little teenage girl""۔ MTV Desi۔ 16 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  5. "Nadia Ali talks about new album"۔ Submerge Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  6. Imran Siddiqui (interviewer). (21 September 2006). Nadia Ali interview. [Television Production]. United States: وائس آف امریکا. https://www.youtube.com/watch?v=K6YY0OVYyWs۔ اخذ کردہ بتاریخ 1 June 2011. 
  7. "Interview with Markus Moser, one half of dance duo iio (UK Top 5)"۔ Hit Quarters۔ 15 May 2003۔ 07 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2011 
  8. "Behind the Voice: Nadia Ali"۔ Armada Music۔ 16 July 2010۔ 31 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2011 
  9. "UK Charts> iiO"۔ UK Singles Chart۔ The Official UK Charts Company۔ 31 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2011 
  10. "iiO- singles"۔ Billboard۔ Prometheus Global Media۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2011 
  11. "iiO Biography & Awards"۔ Billboard۔ Prometheus Global Media۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2011 
  12. "iiO – Albums"۔ Billboard۔ Prometheus Global Media۔ 31 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2011 
  13. Bradley Stern (17 February 2010)۔ "Interview with Nadia Ali"۔ muumuse۔ 31 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2011 
  14. Chase Gran۔ "Nadia Ali – 'Embers'"۔ About.com۔ The New York Times Company۔ 31 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2011 
  15. "Dubai – Sharam"۔ Allmusic۔ Rovi Corporation۔ 02 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2011