مونیکا گیل مور ہیڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مونیکا گیل مور ہیڈ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1952ء (عمر 71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
توسکالوسا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مونیکا گیل مورہیڈ (پیدائش: 1952) ایک امریکی ریٹائر استاد، مصنفہ اور سیاسی کارکن ہیں۔ وہ 1996، 2000 اور 2016 میں ورکرز ورلڈ پارٹی (WWP) کی صدارتی امیدوار تھیں۔

سیاسی کیریءر[ترمیم]

ہائی اسکول کے بعد سے ایک سیاسی کارکن کے طور پر مونیکا مور ہیڈ نے بلیک پینتھر پارٹی کے لیے اخبارات بھی تقسیم کیے اور اس کے بعد 1972 میں ڈبلیو ڈبلیو پی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1979 میں قومی قیادت میں شامل ہوئیں۔ 1996 میں مور ہیڈ پارٹی کی صدارتی امیدوار تھیں۔ آپ بارہ ریاستوں میں بیلٹ پر نمودار ہوئیں اور انھوں نے تقریباً 29,000 ووٹ حاصل کیے، جو تمام ووٹوں کا 0.3 فیصد تھا۔ یہ ان کی پارٹی کسی بھی امیدوار کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے[1][2]۔ 2000 میں انھیں 4,795 ووٹ ملے جب وہ صرف فلوریڈا، رہوڈ آئی لینڈ، واشنگٹن اور وسکونسن میں امیدوار تھیں۔ دونوں موقعوں پر ان کی نائب صدر ساتھی گلوریا لا ریوا تھیں۔

ان کے دیگر نمایاں کاموں میں نوے کی دہائی میں حقوق نسواں کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ 2004 میں وہ مونیکا مور ہیڈ پارٹی کے صدارتی امیدوار جان پارکر کی مہم کی منتظمین میں سے ایک تھیں۔ 2008 کی صدارتی مہم کے دوران میں انھوں نے گرین پارٹی کی امیدوار سنتھیا میک کینی کی حمایت کی۔

2016 کے صدارتی انتخابات[ترمیم]

8 نومبر 2015 کو مونیکا مور ہیڈ کو ورکرز ورلڈ پارٹی کی 2016 کی صدارتی نامزدگی موصول ہوئی جب 2004 کے بعد پہلی بار  پارٹی نے صدارتی امیدوار کا انتخاب کیا تھا[3]، اس میں ان کے ساتھی لیمونٹ للی تھے۔ مونیکا مور ہیڈ کی نامزدگی کے وقت پارٹی کو کسی بھی ریاست میں بیلٹ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ مونیکا مور ہیڈ نے کیلیفورنیا میں پیس اینڈ فریڈم پارٹی کے صدارتی پرائمری انتخابات میں حصہ لیا اور 1,487 ووٹ حاصل کیے جو ڈالے گئے تمام ووٹوں کا 29.72 فیصد تھا۔ مونیکا مور ہیڈ گلوریا لا ریوا سے ہار گئیں جو اس وقت تک پارٹی فار سوشلزم اینڈ لبریشن کی رکن تھیں جنھوں نے 49.47 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی[4]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Federal Elections 96: Election Results for the U.S. President, the U.S. Senate and the U.S. House of Representatives (PDF)۔ Washington, DC: Federal Election Commission۔ May 1997۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 9, 2021 
  2. 2000 Official Presidential General Election Results۔ Federal Electoral Commission.
  3. "Workers World Party Nominates Monica Moorehead for President"۔ Independent Political Report۔ نومبر 9, 2015۔ 14 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 16, 2015 
  4. Federal Elections 2016: Election Results for the U.S. President, the U.S. Senate and the U.S. House of Representatives (PDF)۔ Washington, DC: Federal Election Commission۔ دسمبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 9, 2021