تقسیم مسجد

متناسقات: 41°02′13″N 28°59′02″E / 41.037°N 28.984°E / 41.037; 28.984
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Taksim Mosque
Taksim Camii
Taksim Mosque in May 2021
تقسیم مسجد is located in استنبول فاتح
تقسیم مسجد
استنبول فاتح کے نقشے میں مقام
بنیادی معلومات
متناسقات41°02′13″N 28°59′02″E / 41.037°N 28.984°E / 41.037; 28.984
مذہبی انتساباسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
معمارŞefik Birkiye, Selim Dalaman
طرز تعمیرNeo-Art Deco[1]
سنہ تکمیل28 مئی 2021؛ 2 سال قبل (2021-05-28)
تفصیلات
گنجائش3,000 people indoors, 4,000 in total[2]
لمبائی20.70 میٹر (67.9 فٹ) (building height above the ground)[3]
گنبد کی اونچائی (خارجی)33 میٹر (108 فٹ)[2]
گنبد کی اونچائی (داخلی)9.6 میٹر (31 فٹ)[4]
گنبد کا قطر (خارجی)28 میٹر (92 فٹ)[5]
مینار2
مینار کی بلندی64.8 میٹر (213 فٹ)[2]

تقسیم مسجد ( ترکی زبان: Taksim Camii ) تکسیم اسکوائر ، استنبول میں ایک مسجد کمپلیکس ہے۔ اس تین منزلہ مسجد میں بیک وقت 3000 نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر 17 فروری 2017 کو شروع ہوئی اور چار سال تک جاری رہی۔ [6] مسجد کا افتتاح 28 مئی 2021 کو نماز جمعہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔

تاریخ[ترمیم]

تقسیم اسکوائر میں ایک مسجد کا منصوبہ 1952 سے زیر غور ریا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد تقسیم اسکوائر میں ایک مسجد کی تعمیر تھی۔ لیکن 1980 کی فوجی بغاوت کے بعد 1983 میں تقسیم مسجد کے منصوبے کو اس بنیاد پر روک دیا کہ یہ "عوامی مفاد میں نہیں" تھا۔ [6]

تقسیم مسجد 1980 کی دہائی میں ترگت اوزال اور 1996 میں نیکمتین اربکان کی حکومتوں کے ایجنڈے پر رہی جو اس مسجد کی تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ مسجد کی تعمیر کے اس منصوبے کی ہمیشہ میڈیا کی طرف سے مخالفت کی گئی ہے اور اسے قانونی رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک عدالت نے پہلے مسجد کی تعمیر پر اعتراض کیا تھا کیونکہ اس نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ مفاد عامہ کے خلاف ہوگا۔ ان رکاوٹوں نے 2013 میں احتجاج کی لہر کو بھی جنم دیا تھا [7] جنوری 2017 میں، مسجد کو ثقافتی یادگاروں کے تحفظ کے بورڈ نے منظور کیا، جو محفوظ، تاریخی مقامات کی تعمیر کی نگرانی کرتا ہے، اس طرح مسجد کی تعمیر میں حائل آخری رکاوٹ کو دور کر دیا گیا۔ صدر رجب طیب اردگان نے 1994 میں استنبول کے میئر بننے کے بعد سے اس مقصد کا دفاع کیا۔ جس زمین پر مسجد تعمیر کی گئی تھی وہ فی الحال ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فاؤنڈیشنز کی ملکیت ہے۔ [8] [6]

مقام[ترمیم]

تقسیم مسجد اس مقام پر واقع ہے جہان استقلال سٹریٹ، تقسیم اسکوائر پر آ کر ملتی ہے۔ اس مسجد کے قریب ہاگیا ٹریڈا یونانی آرتھوڈوکس چرچ بھی واقع ہے۔ مسجد اور اتاترک کلچرل سینٹر کے درمیان تکسم اسکوائر واقع ہے۔


حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Taksim Meydanına yapılacak caminin fotoğrafları ortaya çıktı"۔ İhlas News Agency۔ 19 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2017 
  2. ^ ا ب پ "Taksim'e yapılan ve bugün açılacak cami birçok yeniliği barındırıyor"۔ Anadolu Agency۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2021 
  3. "Proje ortaya çıktı! İşte cami yapılınca Taksim'in görünüşü"۔ HaberTürk۔ 19 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2017 
  4. "Taksim Camii hakkında tüm gelişmeler"۔ Hürriyet۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2021 
  5. "Taksim Camii yarın açılıyor"۔ TRT Haber۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2021 
  6. ^ ا ب پ DAILY SABAH (2021-04-19)۔ "Mosque to finally be unveiled in Istanbul's Taksim Square"۔ Daily Sabah (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2021 
  7. "Taksim Square: Erdogan inaugurates controversial mosque in Istanbul"۔ BBC۔ 29 May 2021 
  8. "Taksim mosque construction nears completion, set to open in Ramadan - Turkey News"۔ Hürriyet Daily News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2021