تیز طوفان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تیز طوفان (انگریزی: Storm surge) کسی ساحلی طوفان یا سونامی طزز کے پانی میں آ رہے اُبھار کو کہا جاتا ہے جو کم دباؤ کے موسمی نظاموں سے جڑا ہے۔ اس کی پیمائش پانی کی سطح میں آ رہے اچھال سے کی جاتی ہے جو عامی لہروں کی سطح سے اوپر ہوتا ہے اور جس میں ان لہروں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

مثالیں[ترمیم]

  • برطانیہ کو اپنی زد میں لینے والے 2016ء کے کاتی طوفان نے ملک کے بعض علاقوں میں مواصلات کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا تھا۔ فی گھنٹہ 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے ایسٹر کی تعطیلات سے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کو شدید مشکلات سے دو چار کیا۔ لندن کے گیٹ وِک ہوائیاڈے پر اترنے کی منصوبہ بندی ہونے والی 20 سے زیادہ پروازوں کا رخ طوفان کی وجہ سے شہر کے دیگر اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔ طوفان اور تیز آندھی سے ملک کے جنوبی علاقوں کے ہزاروں مکانات کی بجلی منقطع ہے تو جنوب مغربی علاقے میں سیلاب کا خطرہ پایا گیا تھا۔ [1]
  • مئی 2022ء میں بھارت کے راجستھان کے ضلع کوٹہ میں چلچلاتی گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی جبکہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کچھ راحت تو ملی تاہم کئی مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی، جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ اس قدرتی تباہی سے کئی کچے گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ضلع کے مختلف علاقوں میں دو اموات ہوئیں۔ [2]
  • مئی 2022ء ہی میں ماہرین موسمیات نے قیاس لگایا کہ امکان ہے کہ شدید سمندری طوفان یاس بنگلہ دیش کے ساحل کو پار نہیں کرے گا۔ البتہ طوفان کے زیر اثر وہاں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے موسمیاتی محکمے کے ڈائرکٹر شمس الدین احمد نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں 70 سے لے کر 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مغربی بنگال میں علاقائی موسمیاتی محکمے کی پیش گوئی کے مطابق مشرقی میدنی پور اور جنوبی چوبیس پرگنہ کے ساحلی علاقوں پر سمندری طوفان یاس کا سب سے زیادہ اثر پڑنے کا امکان ہے۔ کولکاتا میں 65 سے لے کر 75 کلومیٹر فی گھنٹے کی تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بھارش ہو سکنے کی قیاس آرائی کی گئی۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]