رسل کا وائپر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رسلز وائپر،ڈابویا رسیلی. رسلز وائپر پورے ایشیا میں پایا جانے والا وائپر نسل کا ایک زہریلا سانپ ہے۔ یہ سانپ بنیادی طور پر رات (خاص طور پر گرم موسم کے دوران) متحرک ہوتے ہیں۔  دن کے وقت سست ، لیکن رات کو خاصے متحرک رہتے ہیں۔  عام طور پر یہ سانپ راستوں کے کناروں پر اگی لمبی گھاس اور سایہ دار جھاڑیوں کے اندر پناہ لیتے ہیں، جہاں ان کی اپنی جسمانی رنگ اور ان سے مشابہت کی وجہ سے ان کا نظر آنا مشکل ہوتا ہے، یہ چوہوں کے بلوں ، پرانے دیمک کے ٹیلوں، چٹانوں کے ٹکڑوں، پتوں کے انبار یا دوسرے ملبے میں پناہ لیتے ہیں اور اکثر شکار کی تلاش میں انسانی آبادی کے قریب بھی مل سکتے ہیں۔ یہ اکثر اوقات ٹھنڈے موسم میں دن کے وقت بھی سرگرم اور متحرک رہتے ہیں۔ رسلز وائپر پاکستان میں بھارت پاکستان کی سرحد سے لے کر سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں وادی سندھ تک پائے جاتے ہیں۔  ان کی توسیع کراچی سے راولپنڈی تک کم بلندی والے علاقوں تک ہے۔  یہ پورے ہندوستان سے لے کر بنگلہ دیش تک، ہندوستان کے جزیرہ نما علاقوں اور سری لنکا تک پھیلا ہوا ہے۔  اس سانپ کو متعدد ذیلی نسلوں میں تقسیم کیا گیاہے، جن کی آبادی تائیوان تک پورے جنوب مشرقی ایشیا میں وسیع پیمانے پر ہے۔ Viper, russelii. Asia. weather. Taiwan.

رسل کا وائپر ( Daboia russelii ) برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے وائپریڈی خاندان کا ایک زہریلا سانپ ہے اور ہندوستان کے بڑے چار سانپوں میں سے ایک ہے۔