اینتھونی اعظم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سینٹ انتھونی کبیر
1664میں فرانسسکو کی بنائی ہوئی تصویر

بابائے رہبانیت
تمام راہبوں کا باپ
پیدائش12 جنوری 251 (قیاس)
ہراکلیو پولس، مصر
وفات17 جنوری 356(356-10-17) (عمر  105 سال)
کوہِ قلزم, مصر
قداستقبل از تنظیم
مزاردیر مارُانْطُونیوس، مصر
تہوار17 جنوری (کیتھولک کلیسا،مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسا)
22 توبی (قبطی تقویم)
منسوب خصوصیاتگھنٹی؛ سور؛ کتاب؛تاؤ صلیب[1][2]
سرپرستیجانور، جِلدی امراض، کسان، قصاب، گورکن[3]

سینٹ اینتُھنی اعظم(انگریزی: St. Anthony The Great) ،رہبانیت کا بانی، جو 251 ء میں پیدا ہوا اور 356 ء میں دنیا سے رخصت ہوا۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیحیوں میں رہبانیت کا آغاز مصر سے ہوا۔ اسے پہلا مسیحی راہب قرار دیا جاتا ہے ۔ اس نے فَیُّوم کے علاقے میں پَسپیر (انگریزی: Pispir) (جو اب دیرالمیمون کے نام سے معروف ہے) کے مقام پر، پہلی خانقاہ قائم کی۔ اس کے بعد دوسری خانقاہ اس نے بحر احمر کے ساحل پر قائم کی جسے اب دیر مارُانْطُونیوس (Der Mar Antonios) کہا جاتا ہے ۔ عیسائیوں میں رہبانیت کے بنیادی قواعد اس کی تحریروں اور ہدایات سے ماخوذ ہیں ۔ اس آغاز کے بعد یہ سلسلہ مصر میں سیلاب کی طرح پھیل گیا اور جگہ جگہ راہبوں اور راہبات کے لیے خانقاہی قائم ہو گئیں جن میں سے بعض میں تین تین ہزار راہب بیک وقت رہتے تھے ۔[4][5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jack Tresidder، مدیر (2005)۔ The Complete Dictionary of Symbols۔ San Francisco: Chronicle Books۔ ISBN 0-8118-4767-5 
  2. Hilarie Cornwell، James Cornwell (2009)۔ Saints, Signs, and Symbols (3rd ایڈیشن)۔ Harrisburg: Morehouse Publishing۔ ISBN 978-0-8192-2345-6 
  3. Michael Walsh، مدیر (1991)۔ Butler's Lives of the Saints (Concise, Revised & Updated, 1st HarperCollins ایڈیشن)۔ San Francisco: HarperSanFrancisco۔ ISBN 0-06-069299-5 
  4. مولانا ابو الا علی مودودی۔ "عیسائی رہبانیت کی اذیت ناک تاریخ"۔ Read Maududi۔ 21 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2022 
  5. مولانا ابو الاعلی مودودی۔ تفہیم القرآن۔ صفحہ: سورہ الحدید، حاشیہ 54